ETV Bharat / bharat

Sir Syed Day 'سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت'

جشن یوم سر سید تقریب میں کنیڈا سے شرکت کرنے آئے اے ایم یو کے سینیئر سابق طالب علم عبدالحفیظ نے یونیورسٹی کی تاریخی سر سید کی جامع مسجد میں سر سید کے مزار پر ان کے تعلیمی مشن کو یاد کیا اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا علیگ برادری کو سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر تعلیمی ادارے قائم نہیں کئے گئے تو علی گڑھ کو خاص نقصان ہوگا۔ Sir Syed Day

Sir Syed Day
Sir Syed Day
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 9:33 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سرسید احمد خاں کی 205 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والی یوم سرسید کی تقریبات کا اہتمام دو سال کی کووِڈ پابندیوں کے بعد روایتی جوش و خروش کے ساتھ مہمانوں اور شرکاء کی بھرپور موجودگی میں کیا گیا۔ مخصوص مدعو مہمان، روایتی انداز میں وی سی لاج سے بگھی پر سوار ہوکر یونیورسٹی کے رائیڈنگ اسکواڈ کے ہمراہ گلستان سید پہنچے، جہاں رائیڈنگ اسکواڈ کے طلباء کی ٹیم انہیں اسٹیج تک لے گئی۔ need to establish more educational institutions

'سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت'

جشن یوم سر سید تقریب میں کنیڈا سے شرکت کرنے آئے اے ایم یو کے سینیئر سابق طالب علم عبدالحفیظ نے یونیورسٹی کی تاریخی سر سید کی جامع مسجد میں سر سید کے مزار پر ان کے تعلیمی مشن کو یاد کیا اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا علیگ برادری کو سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر تعلیمی ادارے قائم نہیں کئے گئے تو علی گڑھ کو خاص نقصان ہوگا۔AMU seniors Alumni on sir syed day

عبدالحفیظ نے طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کسی صورت میں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں سر سید احمد خان کو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سر سید کا یہ تعلیمی ادارہ جہاں تعلیم کے ساتھ تربیت دی جاتی ہے، دیگر تمام تعلیمی اداروں سے مختلف ہے۔ اسی لئے ہمیں اس ادارے کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے طلباء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دل و جان سے تعلیم حاصل کرو، وقت اور والدین کا پیسہ برباد مت کرو۔ وہیں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے، اے ایم یو سے قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ریاض میں مقیم شمش الدین شمش نے سرسید احمد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی انداز میں غزل کے اشعار پیش کرتے ہوئے طلباء کو پیغام دیا۔

غزل کے اشعار

لبوں پے بولتا پھرتا ہے ہمارا سرسید
جو باتیں علم کی کرتا ہے ہمارا سرسید

زمانے بھر کی شکایت لے کر کاندھے پر
اٹھائے شوق سے پھرتا ہے ہمارا سرسید۔

کرو گے علم جو حاصل تو آسماں چھو لو گے
سبھی کو ٹوکتا پھرتا ہے ہمارا سرسید

لہو سے سینچ دیا اس نے علم کے چمن کو
اکیلا آپ سے لڑتا ہے ہمارا سر سید۔

وہیں اس موقع پر اے ایم یو کے طالب علم آعظم صدیقی نے کہا یوم سرسید سے ہمارے جذبات جڑے ہوئے ہیں، پوری دنیا میں جہاں جہاں اے ایم یو کے سابق طلباء موجود ہیں، ان سب کے اس تعلیمی ادارے سے اور یوم سرسید سے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔ بانی درسگاہ سر سید احمد خان نے ہمارے لئے اس ادارے کو قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sir Syed Day Traditional Dinner جشن یوم سر سید کا روایتی ڈنر کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.