چنڈی گڑھ: میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ Former Punjab Chief Minister Captain Amarinder Singh اپنی پارٹی، 'پنجاب لوک کانگریس' کو بی جے پی میں ضم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی خبر سرخیوں میں ہے کہ بی جے پی، کیپٹن امریندر سنگھ کو ایک بڑی ذمہ داری سونپ سکتی ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ قیاس آرئیاں کی جارہی ہے کہ امریندر سنگھ کو این ڈی اے نائب صدر جمہوریہ کا امیدوار بھی بنا سکتی ہے۔ NDA make Captain Amarinder Singh To Be As Vice President Candidate
رپورٹس کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ Captain Amarinder Singh کو نائب صدر کے عہدے کے لیے این ڈی اے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ کی پارٹی پنجاب لوک کانگریس کے بی جے پی میں انضمام کے بعد بی جے پی نائب صدر جمہوریہ کے لیے امریندر سنگھ کے نام کا اعلان کر سکتی ہے۔
کیپٹن کی حمایت سے بڑا داؤ: واضح رہے کہ بی جے پی کو زرعی قوانین کی وجہ سے پنجاب میں کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب بی جے پی کیپٹن امریندر سنگھ کی مدد سے بڑا داؤ کھیلنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بی جے پی کی نظریں پنجاب میں 13 سیٹوں پر ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ کی مدد سے بی جے پی اپنا راستہ صاف کرنا چاہتی ہے۔
اپوزیشن کے نشانے پر کیپٹن: ایک طرف بی جے پی کی جانب سے کیپٹن امریندر سنگھ کو دی گئی ذمہ داری پر اپوزیشن جماعتوں کا ردعمل سامنے آنے لگا ہے۔ سکھ پال کھیرا نے کہاکہ کیپٹن امریندر سنگھ ہمارے سینئر لیڈر ہیں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ کس طرح ان کی پی ایل سی پارٹی اسمبلی انتخابات میں کوئی سیٹ نہیں جیت سکی۔' اب ان کے پاس بی جے پی سے ہاتھ ملانے کے سوا کوئی دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بی جے پی کی پکڑ مضبوط ہے لیکن پنجاب میں نہیں۔ اکالی دل ہو یا کیپٹن امریندر سنگھ کا خاندان اگر بی جے پی سے ہاتھ ملاتا بھی ہے تو پنجاب میں اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا'۔
'ای ڈی کے استعمال سے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے': کیپٹن امریندر سنگھ کو نائب صدر کے امیدوار بنانے کی بات پر سکھ پال کھیرا نے کہا کہ یہ بی جے پی کا اپنا معاملہ ہے۔ گورنر بھی بنا سکتے ہیں جبکہ ای ڈی کے استعمال سے کوئی بھی اپنے پاؤں پر گر سکتا ہے، یہ ان کی اپنی پارٹی کا معاملہ ہے۔'
بتادیں کہ کیپٹن امریندر سنگھ ریڑ کی ہڈی کی سرجری کے لیے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ وہ اگلے ہفتے بھارت پہنچیں گے۔ اس کے بعد ہی پارٹی کے انضمام کا عمل شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: