پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے گھر شیشے سے بنے ہیں وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں برساتے۔
مسٹر سدھو نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ مسٹر کیجریوال خواتین کو بااختیار بنانے، نوکریوں اور اساتذہ کی بات کرتے ہیں لیکن آپ کی کابینہ میں ایک خاتون وزیر تک نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں کتنی خواتین کو ایک ہزار روپے مل رہے ہیں؟
مزید پڑھیں:۔ زرعی قوانین کی مخالفت میں نوجوت سدھو نے لہرایا سیاہ پرچم
انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دہلی حکومت نے کتنے وعدے پورے کئے۔ اساتذہ کی خالی آسامیاں بھی پر نہیں کی جا سکیں۔
(یو این آئی)