ETV Bharat / bharat

Sidhu Meets Channi: سدھو نے چنی سے کی ملاقات

سدھو نے قبل ازیں آج ٹویٹ کیا اور بتایا کہ وہ آج وزیراعلیٰ کی دعوت پرچنڈی گڑھ جا رہے ہیں۔ وہ مل کر اپنے دل کی بات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ اپنی شکایات کو دور کریں گے۔

سدھو نے چنی سے ملاقات کی
سدھو نے چنی سے ملاقات کی
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 5:06 PM IST

Updated : Sep 30, 2021, 5:44 PM IST

پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کی درخواست پر نوجوت سنگھ سدھو جمعرات کے روز تقریباً تین بجے چنڈی گڑھ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔

سدھو نے قبل ازیں آج ٹویٹ کیا اور بتایا کہ وہ آج وزیراعلیٰ کی دعوت پر آج چنڈی گڑھ جارہے ہیں۔ وہ مل کر اپنے دل کی بات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ اپنی شکایات کو دور کریں گے۔

بدھ کو انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو ہوکر اپنے استعفیٰ کی اصل وجہ بتائی تھی، جس میں کچھ داغی وزراء اور افسران کو ذمہ داری سونپے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سچ اور حق کے لیے ایک طویل لڑائی لڑتا آرہا ہوں ان سےبالکل سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ ایسے سسٹم کو دوبارا کھڑا نہیں کیا جاسکتا، اس لئے لڑوں گا اور اڑوں گا بھی، چاہے اس کے لئے کتنی بھی بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔

اس کے بعد ہائی کمان نے اس واقعہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی قیادت اور وزیراعلیٰ کو اس معاملے سے نمٹنے اور حل کرنے کی ذمہ داری سونپی۔ جس کے بعد آج دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 30, 2021, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.