ETV Bharat / bharat

Hindenburg Adani Row اڈانی گروپ پر مبینہ بدعنونی کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 9:55 PM IST

ملک کے صنعتکاروں کی سر فہرست رہنے والے گوتم اڈانی کے لئے ہر آنے والا نیا دن پریشان کن ثابت ہورہا ہے ،امریکی تحقیقاتی اداہ ہنڈن برگ کی ایک رپورٹ نے صنعت کے فلک کے مکین کو عرش پر لا دیا ہے،اور اب ہر گزرتے ایام کے ساتھ بحران کا دائرہ وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔

کانگریس کا ملک گیر احتجاج
کانگریس کا ملک گیر احتجاج

گیا

کانگریس کا ملک گیر احتجاج

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کانگریس نے آج اڈانی گروپ کے مبینہ بدعنوانی کے خلاف ایل آئی سی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ہیڈ برانچ کے سامنے احتجاج کیا، اس دوران کانگریس کے رہنماؤں وکارکنان نے مرکزی حکومت اور اڈانی گروپ کے خلاف نعرے بازی کی اور کہاکہ ایل آئی سی کے پیسے کی ریکوری کو مرکزی حکومت یقینی بنائے۔

جھارکھنڈ اقلیتی سیل کے انچارج عمیر احمد خان نے کہاکہ ہمارے ملک کے لوگوں کو جگانے کے لئے کانگریس کے تمام اراکین سڑک پر ہیں آج پورے بھارت کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں یہ احتجاج کیا گیا ہے، پچھلے ایک ہفتہ میں 33ہزارکروڈ روپے کا ایل آئی سی کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل آئی سی کسی خاص فرد یا حکومت میں بیٹھے افراد کی نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے ہرشہری کا ادارہ ہے۔کیونکہ اس میں عام لوگوں کی محنت ومشقت کا پیسہ لگا ہوا ہے مختلف بینکوں کا اسی ہزار کروڑ روپے اڈانی گروپ کو بطور قرض دیا گیا ہے۔

اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ جے پی سی کی تشکیل کی جائے اور سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں جانچ کرائی جائے تاکہ ہنڈن برگ کی رپورٹ کی حقیقت منظرعام پر آئے انہوں نے کہا مرکزی حکومت کے منمانہ رویہ کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر ہے ۔

واضح ہوکہ گیا میں بھی آج سینکڑوں کانگریس کے اراکین نے احتجاج کیا اور گھنٹوں مظاہرہ کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ای آئی سی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیاکے سامنے یہ احتجاج ہوا اور اسکے بعد کانگریس دفتر راجندر آشرم میں جلسہ عام ہوا جس میں عام لوگ بھی شامل ہوئے ۔

نوئیڈا

کانگریس کا ملک گیر احتجاج

ریاست اترپردیس کے شہرنوئیڈا گوتم بدھ نگر کے ضلع کانگریس کمیٹی صدر دنیش شرما کی قیادت میں کانگریسی کارکنوں نے گریٹر نوئیڈا کے سورج پور کلکٹریٹ میں ایس بی آئی بینک کے باہر اور گریٹر نوئیڈا الفا کمرشل بیلٹ ایل آئی سی کے دفتر کے باہر اڈانی کمپنی کے مبینہ گھوٹالہ پر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔کانگریسی کارکنان نے اڈوانی اور مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ کانگریس ملک کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔لڑائی جاری رہے گی ۔

ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر دینش شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی اپنے قریبی دوستوں اور ارب پتیوں کو نوازنے کی پالیسی کی وجہ سے پورا ملک ڈوبنے کے دہانے پر ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط ​​طبقے کے لوگوں پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اڈانی گروپ میں ایل آئی سی اور ایس بی آئی جیسے سرکاری اداروں کے بہت پرخطر لین دین اور سرمایہ کاری کی ہے۔ جس نے ہندوستان کے سرمایہ کاروں کو براہ راست متاثر کیا ہے۔
سابق مہانگر صدر شہاب الدین نے کہا کہ ایل آئی سی اور ایس بی آئی ہمارے ملک کا فخر ہیں اور کروڑوں ہندوستانیوں کی کمائی اس پر منحصر ہے۔ مرکزی حکومت نے ایل آئی سی، ایس بی آئی اور دیگر پبلک سیکٹر بینکوں کو اپنے قریبی دوست کی مدد کرنے کے ارادے سے اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اورنگ آباد

ریاستِ مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کانگریس کارکنان نے گوتم اڈانی کے خلاف احتجاج کیا ،اورنگ آباد شہر کی ایس بی آئی بینک کے ہیڈ آفس کے باہر کئے گئے اس احتجاج میں پارٹی کے کئی سینئر رہنما اور کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے بہت سے لیڈران گوتم اڈانی کی مدد کر رہے ہیں، لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ ایس بی آئی اور ایل آئی سی کے لون کے پیسے گوتم اڈانی سے واپس لے، ورنہ اڈانی بھی عوام لوگوں کے پیسے لیکر بیرون ملک بھاگ سکتے ہیں

۔ احتجاج کرنے والوں کانگریس کارکنان نے اڈانی کے خلاف ایس بی آئی بینک کے باہر احتجاج ہونے کے بعد ایل آئی سی کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس داران کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نکتہ چینی کرتے ہوئے زوردار نعرے بھی لگائے۔

کانگریس کا ملک گیر احتجاج

کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اڈانی گروپ سے لون کے پیسے واپس نہیں لیتی ہے تو آنے والے وقت میں ملک گیر سطح کا احتجاج کیا جائے گا۔ واضح ر ہے کہ ہیڈن برگ ریسرچ کی ایک رپورٹ 24 جنوری کو منظر عام پر آئی تھی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اڈانی گروپ اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ میں ملوث ہیں اس کے بعد ہی لوگوں نے اڈانی گروپ میں سے اپنا سرمایہ نکالنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد اڈانی گروپ کی شیر مارکیٹ میں دن بدن گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ہے، جو شخص پوری دنیا میں امیری کے معاملے میں تیسرے نمبر پر تھا آج وہ بہت دور چلا گیا ہے اپوزیشن کی طرف سے یہ دلیل دی جا رہی ہے کہ ایس بی آئی اور ایل آئی سی جیسے پبلک سیکٹر کے بینکوں میں اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری کا متوسط طبقے کی بچت پر بڑا اثر پڑا ہے ۔

مزید پڑھیں:Adani-Hindenburg Row اڈانی کمپنی کے خُرد بُرد معاملہ پر کانگریس کا بنگلور میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.