ETV Bharat / bharat

قومی اقلیتی کمیشن نے کاس گنج معاملہ میں نوٹس جاری کیا - لال پورہ

حال ہی میں ریاست اترپردیش کے ضلع کاسگنج میں ایک 21 سالہ مسلم نوجوان کی پولیس کسٹڈی میں موت ہو گئی تھی جس میں کہا جا رہا تھا کہ ایک دو فٹ اونچی ٹوٹی سے اس نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد یہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور پولیس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

تریپورہ تشدد پر ریاستی حکومت سے جواب طلب

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 5:07 PM IST

Updated : Nov 12, 2021, 8:33 PM IST

اس پورے معاملے پر قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورا نے اترپردیش پولیس کے ڈی جی پی اور چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورا سے بات کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ہی کمیشن کی جانب سے از خود نوٹس لیتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے پر 15 دن کے اندر جواب داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔

تریپورہ تشدد پر ریاستی حکومت سے جواب طلب

کمیشن کے چیئرمین نے مزید بتایا کہ انہوں نے تری پورہ میں مسلمانوں کے خلاف ہوئے تشدد پر بھی نوٹس جاری کیا ہوا ہے اور آئندہ ہفتے وہ خود تری پورہ کا دورا کرکے اپنی کارروائی مکمل کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کاس گنج کا 21 سالہ نوجوان الطاف کو اتر پردیش پولیس نے ہراست میں لیا تھا جس کے بعد الطاف کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی: مولانا ابوالکلام آزاد کا نیشنلزم پر زیادہ زور تھا

اس سے قبل قومی اقلیتی کمیشن نے تریپورہ میں اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات، ان کے مکانات اور دکانوں پر حملے کے معاملے میں ریاستی حکومت کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا تھا۔

قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے کہا کہ تریپورہ میں اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری سے جواب طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انھیں اخبار کے ذریعے معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر وشو ہندو پریشد کی ریلی کے دوران شمالی تریپورہ کے پانی ساگر سب ڈویژن میں اقلیتوں کے ایک مذہبی مقام، تین مکانوں اور کچھ دکانوں پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ریاستی حکومت کو نوٹس بھیج کر حملہ آوروں کے خلاف کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا، کس سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے گئے، اس حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Last Updated : Nov 12, 2021, 8:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.