ETV Bharat / bharat

National Mango Day: پھلوں کا راجا آم، کیوں ہے خاص

آم پھلوں کا راجا کہلاتا ہے۔ یہ پھل جب سامنے آجاتا ہے تو خود کو کھانے سے روک پانا مشکل ہوتا ہے۔ گرمی کا موسم آتے ہی لوگ بڑی ہی بے صبری سے آم کا انتظار کرنے لگتے ہیں۔ 22 جولائی کا دن آم کے لیے خاص ہے۔ کیونکہ اس دن نیشنل مینگو ڈے National Mango Day یعنی آم کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ آم اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ذائقے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہے۔

National Mango Day: know about history and benefits of mango
نیشنل مینگو ڈے
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 9:05 PM IST

Updated : Jul 22, 2021, 9:17 PM IST

نیشنل مینگو ڈے منانے National Mango Day کی تاریخ کیا ہے، اس بارے میں تفصیلات دستیاب نہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی شروعات کب سے ہوئی ہیں۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ آم تقریباً 5000 سال پہلے بھارت میں اگایا گیا تھا۔ اس کا تذکرہ مذہبی کتابوں میں ہے۔ اسی لئے آم کا استعمال مذہبی رسومات میں کیا جاتا ہے۔ آم کا پورا باغ مہاتما بدھ کو تحفہ میں دیا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

اردو ادب میں آم کا تذکرہ دیگر پھلوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ مرزا اسد اللہ خان غالب کی آم نوازی ضرب المثل ہے۔ انہوں نے آم کے بارے میں کئی اشعار کہے ہیں اور نجی محفلوں میں آم سے متعلق ان کے تذکرے زبان زد عام ہیں۔ اکبر الٰہ آبادی کی آم سے متعلق شاعری بھی کافی مشہور ہے۔

mango
آم

حال ہی میں ایک بزرگ خاتون کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وہ آم سے متعلق اکبر الٰہ آباد کے اشعار پڑھ رہی تھیں۔

نامہ نہ کوئی یار کا پیغام بھیجیے

اس فصل میں جو بھیجیے بس آم بھیجیے

معلوم ہی ہے آپ کو بندہ کا ایڈریس

سیدھے الٰہ آباد مرے نام بھیجیے

آم کا سائنٹفک نام مینگیفرا انڈیکا (Mangifera Indica) ہے۔ آم سے بہت طرح کی ڈشز اور مشروبات بھی تیار کی جاتی ہیں، جیسے مینگو شیک، مینگو آئس کریم، مینگو کیک۔

mango
حسن آرا آم

پکے ہوئے آم کی طرح ہی کچے آم کی بھی بہت اہمیت ہے، اس کچے آم سے اچار وغیرہ بھی خوب بنائے جاتے ہیں جو کھانے کے ذائقے میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

mango
آم

آم کے باغ ہوں یا آم کے اقسام سبھی کی اہمیت خاص ہے۔ آم کے اقسام کی بات کی جائے تو یہ اس کی دنیا بھر میں 500 اقسام ہیں۔

مزید پڑھیں:doctor mango: آم کا نام ' ڈاکٹر مینگو' کیوں؟

آم کے باغ کی اہمیت کی بات کی جائے تو آپ کو بتادیں کہ ایک آم گلاس ہوتا ہے، جو دیکھنے میں چھوٹا ہوتا ہے، لیکن اس کا کام بڑا ہوتا ہے۔ اس کے کھانے سے اور درخت کے نیچے رہنے سے ٹی بی کے مریض شفا پاجاتے ہیں۔

mango
لچا آم

آم کی بات کی جائے اور ملیح آباد کا نام نہ لیا جائے تو شاید یہ بے معنی ہوگی کیونکہ لکھنؤ کے ملیح آباد کا آم ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں اپنے لذیذ ذائقہ کے لئے مقبولیت رکھتا ہے۔ فادر آف مینگو' کلیم اللہ جنہیں پدم شری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

mango
بے نظیر آم

کلیم اللہ صاحب کئی دہائیوں سے آم پر مسلسل کام کررہے ہیں۔ انہوں نے 100 سال پرانے ایک ہی درخت سے 300 قسم کے آم پیدا کیے ہیں، جن کا ذائقہ مختلف اور خوشبو بھی مختلف ہوتی ہے۔ کلیم اللہ صاحب کے باغ میں دسہری آم، لنگڑا آم، اس کے علاوہ اصل مقرر جس کی خوشبو اور ذائقہ دونوں ہی لاجواب ہے۔ آمن لامبا، نہ میٹھوا غازی پور، جگنو وغیرہ ہیں۔

مزید پڑھیں:malihabad mango: ملیح آباد کے آم کا ذائقہ پھیکا، باغبان پریشان

mango
ڈاکٹر مینگو

غور طلب ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کے دوران ملک بھر میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کی اموات ہوئی ہے۔ جنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پدم شری کلیم اللہ نے ایک خاص قسم کے آم کا نام 'ڈاکٹر مینگو' doctor mango رکھا ہے۔

Last Updated : Jul 22, 2021, 9:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.