ETV Bharat / bharat

Pakistan VS New Zealand نیوزی لینڈ کا اسکور 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 255 رن,نسیم شاہ کی 5 وکٹیں

پاکستان نے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی 5 وکٹوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 255 رنز تک محدود کردیا۔Pakistan VS New Zealand

نیوزی لینڈ کا اسکور 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 255 رن,نسیم شاہ کی 5 وکٹیں

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 8:27 PM IST

کراچی:کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کے نسیم شاہ نے اپنے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے پہلی ہی اوور میں ڈیوون کونووے کو صفر پر آؤٹ کردیا۔دوسری وکٹ پر اوپنر فن ایلین اور کپتان کین ولیمسن نے اسکور 37 رنز تک پہنچایا تاہم محمد وسیم نے ایلین کی 29 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔Nasim Shah take 5 wickets,Newzealand Strict On 255 Runs In First ODI

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے کیوی کپتان کین ولیسمن کو 69 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا اور مہمان ٹیم کو تیسرا نقصان پہنچایا۔

ڈیرل مچل نے ٹام لیتھام کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ میں ایک اچھی شراکت قائم کی اور ٹیم کو کسی حد تک مشکل سے نکالا لیکن محمد نواز نے ان کو 125 کے مجموعے پر آؤٹ کردیا۔مچل نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک چوکے کی مدد سے 36 رنز بنائے تھے۔ٹام لیتھام 42 رنز بنا کر اسامہ میر کی دوسری وکٹ بنے تو نیوزی لینڈ کا اسکور 147 رنز تھا اور 5 وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کو شدید دباؤ کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Pak vs NZ ODI Series پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 255 رنز بنائے۔ٹم ساؤدھی 15 اور لوکی فرگوسن نے آؤٹ ہوئے بغیر ایک رن بنایا تھا۔نسیم شاہ نے شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز ایک، ایک وکٹ حاصل کرپائے۔پاکستان نے میچ میں نوجوان اسپنر اسامہ میر کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلی بھی کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔Nasim Shah take 5 wickets,Newzealand Strict On 255 Runs In First ODI

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.