ETV Bharat / bharat

Nasal Vaccine ناک کی کووڈ ویکسین چاڈ 36 کو منظور ی ملی - کووڈ انفیکشن

سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے کووڈ انفیکشن سے نمٹنے کے لیے بھارت میں تیار کردہ ناک کی ویکسین 'چاڈ-36' کو منظوری دے دی ہے۔Nasal Vaccine

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 6, 2022, 5:21 PM IST

نئی دہلی: سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے کووڈ انفیکشن سے نمٹنے کے لیے بھارت میں تیار کردہ ناک کی ویکسین 'چاڈ-36' کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ منڈاویا نے منگل کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ناک میں استعمال ہونے والی ویکسین 'CHAD-36' کووڈ انفیکشن کے خلاف ہندوستان کی جدوجہد کو تقویت پہنچائے گی۔

منڈاویا نے کہا کہ سی ڈی ایس سی او نے ہندوستانی فارما کمپنی بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ 'CHAD-36' کووڈ ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ کووڈ انفیکشن میں ایمرجنسی کی صورت میں اسے بنیادی سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ویکسین 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں استعمال کے لیے منظور کی گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس قدم سے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں اجتماعی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے سائنس، تحقیق اور ترقی کا استعمال کرتے ہوئے کورونا وبا کے خلاف وسائل کو متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا 'سائنس پر مبنی نظام اور سب کی کوششوں کی مدد سے ہم کووڈ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: Mansukh Mandaviya On Health System ملک کو آگے بڑھانے کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.