ETV Bharat / bharat

نریش ٹکیٹ ریل روکو مہم کے حق میں نہیں

نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے 18 فروری کو ریل روکو مہم کا اعلان کیا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ بھارتیہ کسان یونین کے صدر نریش ٹکیٹ ریل روکو مہم کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا کام نہیں کرنا چاہئے۔ جس سے عوام کو تکلیف پہنچے۔

نریش ٹکیٹ ریل روکو مہم کے حق میں نہیں
نریش ٹکیٹ ریل روکو مہم کے حق میں نہیںنریش ٹکیٹ ریل روکو مہم کے حق میں نہیں
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 1:45 PM IST

کسان نے نئے زرعی قوانین کے خلاف دو ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاج کررہے ہیں، اسی ضمن میں کسانوں نے 18 فروری کو ریل روکو مہم کی کال دی ہے، تاہم بھارتیہ کسان یونین کے صدر نریش ٹکیٹ اس کے حق میں نہیں ہیں۔ جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ ایسا کام ہونا چاہئے جس سے عوام کو کم سے کم تکلیف ہو۔ بدھ کے روز 18 فروری کو متحدہ کسان محاذ نے ملک میں 4 گھنٹے ریل روکو مہم کا اعلان کیا ہے۔

نریش ٹکیٹ ریل روکو مہم کے حق میں نہیں

مراد آباد کے بلاری میں منعقدہ کسان مہاپپنچایت میں حصہ لینے جارہے نریش ٹکیٹ نے سنبھل کے سنگھ پورسانی میں کسان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ہم بس ریل کو روکنے جیسے اقدامات کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں کسان تنظیموں سے بات چیت جاری ہے۔ عوام کو کم سے کم تکلیف ہونی چاہیے، ہمیں عوام کی پریشانیوں کا خیال کرتے ہوئے کوئی بھی اقدام کرنا چاہیے۔

حالانکہ نریش ٹکیٹ مرکزی حکومت کے کسانوں کے ساتھ رویے سے ناراض نظر آئے۔ انہوں نے حکومت پر کسانوں کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ ٹکیٹ نے کہا کہ حکومت کو اپنے ذہن سے یہ وہم دور کرنا چاہیے کہ اس کا سکہ کسانوں کے سامنے چل سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.