ETV Bharat / bharat

ترال: ہیلتھ سینٹر کی دیوار بندی نہ ہونے سے عمارتیں غیر محفوظ

اسپتال میں تعینات ایک ملازمہ گلشن نے بتایا کہ مناسب دیوار بندی نہ ہونے سے اسپتال کی عمارتیں غیر محفوظ بن گئی ہے حالانکہ محکمہ کو مطلع کیا گیا ہے لیکن اب تک مناسب کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ہیلتھ سینٹر کی دیوار بندی نہ ہونے سے عمارتیں غیر محفوظ

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 10:21 AM IST

Updated : Oct 20, 2021, 12:30 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے دور افتادہ سیاحتی گاؤں نارستان میں موجود مقامی ہیلتھ سینٹر کی دیوار بندی نہ کیے جانے سے عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترال سے سترہ کلومیٹر دور نارستان میں محکمۂ صحت کے مقامی سینٹر کی دیوار بندی نہ کیے جانے سے عوامی حلقوں کے اندر شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

مقامی شہری غلام احمد لون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس سینٹر کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی تاہم مناسب دیوار بندی کی عدم دستیابی سے یہ عمارت غیر محفوظ بن گئی ہے اور کئی بار تو اس عمارت کے شیشے توڑنے کا احتمال ہوتا ہے۔

ہیلتھ سینٹر کی دیوار بندی نہ ہونے سے عمارتیں غیر محفوظ

انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے کو لیکر انہوں نے حکام کو کئی بار مطلع کیا لیکن اب تک زمینی سطح پر کچھ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اوڑی: ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

اسپتال میں تعینات ایک ملازمہ گلشن نے بتایا کہ مناسب دیوار بندی نہ ہونے سے اسپتال کی عمارتیں غیر محفوظ بن گئی ہے حالانکہ محکمہ کو مطلع کیا گیا ہے لیکن اب تک مناسب کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

اسپتال میں دیوار بندی کی عدم دستیابی کو لیکر جب ڈی ڈی سی آری پل منظور احمد گنائی سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ اس مسئلے کو لیکر کافی سنجیدہ ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

منظور گنائی نے مزید بتایا کہ نارستان سیاحتی اہمیت کا حامل علاقہ ہے اس لیے اس علاقے کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے۔

Last Updated : Oct 20, 2021, 12:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.