ETV Bharat / bharat

نائیڈو نے خواتین کی صحت کو ترجیح دینے کی اپیل کی - نائیڈو نے خواتین کی صحت کو اعلیٰ ترجیح دینے کی اپیل کی

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کی مختلف صحت ضروریات کو مستحکم کرنے اور انھیں پورا کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے کیونکہ وہ ایک صحتمند سماج کی بنیاد ہوتی ہیں۔

نائیڈو نے خواتین کی صحت کو اعلیٰ ترجیح دینے کی اپیل کی

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 9:22 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے خواتین کی صحت کی ضروریات کو ترجیح دینے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ سماج کی بنیاد ہیں۔

مسٹر نائیڈو نے جمعہ کے روز آن لائن حیدرآباد کی خاتون امراض کی ماہر ڈاکٹر ایویتا فرنانڈیز کو خاتون ’صحت نگرانی اور باختیار بنانے‘ کے لیے ان کی خدمات کو ’یُدھ ویر میموریل ایوارڈ‘ دیا اور کہا کہ اگر خواتین کی صحت ضروریات کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو ہم کبھی بھی سماج کی تعمیر نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی مختلف صحت ضروریات کو مستحکم کرنے اور انھیں پورا کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے کیونکہ وہ ایک صحتمند سماج کی بنیاد ہوتی ہیں۔

ملک میں شرح اموات میں کمی لانے کی سمت میں ترقی کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس گراوٹ میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا جس سے کہ اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) حاصل کیے جا سکیں جس کا مقصد 2030 تک عالمی شرح اموات کو فی ایک لاکھ پیدائش میں 70 سے کم کرنا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے بھارت کی خواتین میں نقص تغذیہ کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس تدبیر کرنے کی اپیل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.