نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا میں اپنی مدت کار مکمل کر رہے ممبران میر محمد فیاض، شمشیر سنگھ منہاس اور نذیر احمد لوائی سے ملاقات کی اور انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ ہند کے سکریٹریٹ نے آج یہ اطلاع دی۔
وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا میں اپنی مدت کار مکمل کرنے والے چار ممبروں محمد فیاض، شمشیر سنگھ اور نذیر احمد کو چائے کے لئے مدعو کیا اور ان کے خوشگوار مستقبل کی دعا کی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور مسٹر جی کشن ریڈی بھی موجود رہے۔