ETV Bharat / bharat

وطن کے باشندوں کو'ہم ہندوستانی' کے عزم کا اظہار کرنا چاہئے: نائیڈو - भारत छोड़ो आंदोलन पर सभी भारतीयों को बधाई

'بھارت چھوڑو' تحریک کی سالگرہ کے موقع پر اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ 'ہمیں ایک جامع، پراعتماد، خود انحصار ہندوستان کے لئے مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔'

وطن کے باشندوں کو'ہم ہندوستانی' کے عزم کا اظہار کرنا چاہئے: نائیڈو

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:48 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے شہریوں سے 'ہم ہندوستانی' کے عزم کا اظہار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'سب کو مل کر ایک خود انحصار ہندوستان کے واسطے قدم بڑھانا ہوگا۔'

'بھارت چھوڑو' تحریک کی سالگرہ کے موقع پر اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ 'ہمیں ایک جامع، پراعتماد، خود انحصار ہندوستان کے لئے مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بھارت چھوڑو تحریک' کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں'۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 'سنہ 1942 میں اس تاریخی دن پر مہاتما گاندھی جی نے ہم وطنوں کو 'کرو یا مرو' کا منتر دیا تھا جس سے تحریک آزادی کو نئی زندگی ملی اور آخر کار 1947 میں انگریزوں کو بھارت چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔'

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخی آئین ہند کے خلاف: پی چدمبرم

اس موقع پر بھارت کے ان بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کی ان گنت قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ہندوستان کو نوآبادیاتی حکمرانی سے آزاد کرانے کے لیے 'بھارت چھوڑو تحریک' میں حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.