ETV Bharat / bharat

احمد پٹیل کے انتقال پر نائیڈو اور برلا کا اظہار تعزیت - قومی درالحکومت دہلی

نائب صدر جمہوریہ اور لوک سبھا سپیکر نے کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نائیڈو کا اظہار تعزیت
نائیڈو کا اظہار تعزیت
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 11:46 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین شخص بتایا۔

نائیڈو کا اظہار تعزیت
نائیڈو کا اظہار تعزیت

وہیں دوسری جانب لوک سبھا سپیکر اوم برلا نے کہا کہ مسٹر احمد پٹیل کا انتقال تکلیف دہ ہے۔

مسٹر نائیڈو نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایک اہل رکن پارلیمنٹ تھے اور مختلف سیاسی پارٹیز کے رہنما سے ان کے اچھے تعلقات تھے۔

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو

انہوں نے کہا کہ 'راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل جی کے انتقال کی خبر پاکر صدمے میں ہوں۔ سینیئر رکن پارلیمنٹ مسٹر پٹیل اپنے پارلیمانی تجربے، خوش اخلاقی اور اچھے تعلقات کے لیے جانے جاتے تھے۔ ایشور ان کی روح کو سکون دے اور سوگوار کنبے کو صبر دے'۔

وہیں مسٹر برلا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'سینیئر سیاست داں اور راجیہ سبھا رکن مسٹر احمد پٹیل کا انتقال تکلیف دہ ہے۔ وہ سبھی سے اچھے تعلقات رکھنے والے شخص تھے اور سبھی پارٹیز کے رہنماؤں سے خوش اسلوبی سے ملتے تھے'۔

اوم برلا کا اظہار تعزیت
اوم برلا کا اظہار تعزیت

انہوں نے کہا کہ 'ان کے انتقال سے ہونے والے نقصان کی تلافی ناممکن ہے۔ میری تعزیت سوگوار کنبے کے ساتھ ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.