ETV Bharat / bharat

BJP New Team بی جے پی نے اے ایم یو کے سابق وی سی سمیت دو مسلمانوں کو قومی نائب صدر بنایا - دو مسلمان بی جے پی کا قومی نائب صدر مقرر

بھارتیہ جنتا پارٹی نے نئے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا کے ذریعہ جاری کردہ مرکزی عہدیداروں کی فہرست میں 13 قومی نائب صدر اور 8 قومی جنرل سکریٹریز ہیں۔ بی جے پی نے 13 میں سے دو مسلم لیڈروں کو قومی نائب صدر بنایا ہے۔ BJP rejigs team of central office bearers

بی جے پی نے دو مسلمانوں کو قومی نائب صدر بنایا

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 12:10 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج پارٹی کی تنظیمی تنظیم نو کے لیے قومی ایگزیکٹو کے نئے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کیا، جس میں نو خواتین اور دو مسلمان شامل ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی دفتر کے انچارج ارون سنگھ نے آج صبح یہ فہرست جاری کی، جس میں 13 قومی نائب صدور، آٹھ قومی جنرل سکریٹری، قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری، کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری، 13 قومی سکریٹری، قومی خزانچی اور شریک خزانچی شامل ہیں۔ ان عہدیداروں میں سے نو خواتین ہیں۔ اس بار قومی جنرل سیکریٹریز میں کسی خاتون کو جگہ نہیں ملی، تاہم 13 قومی نائب صدور میں سے 5 اور 13 قومی سیکریٹریز میں سے 4 خواتین ہیں۔

کیرالہ کے عبداللہ کٹی اور اتر پردیش کے طارق منصور کی شکل میں دو مسلم چہروں کو قومی نائب صدر بنایا گیا ہے۔ تلنگانہ کے سابق ریاستی صدر سنجے بنڈی اور اتر پردیش کے گورکھپور سے رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر رادھا موہن اگروال کو قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ کیرالہ کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی کے بیٹے انیل انٹونی کو قومی سکریٹری بنایا گیا ہے۔ نئی فہرست میں ایک اہم تبدیلی نیشنل کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری شیو پرکاش کی مرکز میں تبدیلی کی ہے۔ انہیں بھوپال سے ہٹا کر لکھنؤ بھیجا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے یہ ایک اہم تبدیلی ہے۔

  • भाजपा राष्ट्रीय अध्यक्ष श्री @JPNadda ने निम्नलिखित केंद्रीय पदाधिकारियों के नामों की घोषणा की है- pic.twitter.com/0aaArxHF30

    — BJP (@BJP4India) July 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: AMU VC Nominated As MLC بھارتیہ جنتا پارٹی نے اے ایم یو کے وائس چانسلر کو ایم ایل سی بنایا

فہرست درج ذیل ہے:

قومی نائب صدر:- ڈاکٹر رمن سنگھ، محترمہ وسندھرا راجے، رگھوبر داس، سودان سنگھ، بیجینت پانڈا، محترمہ سروج پانڈے، محترمہ ریکھا ورما، محترمہ ڈی کے ارونا، ایم چوبا اے او، عبداللہ کٹی، لکشمی کانت باجپئی، محترمہ لتا اوسینڈی اور طارق منصور۔

قومی جنرل سکریٹریز: محترم ارون سنگھ، کیلاش وجے ورگیہ، دشینت کمار گوتم، ترون چُگ، ونود تاوڑے، سنیل بنسل، سنجے بنڈی اور رادھاموہن اگروال۔

نیشنل آرگنائزیشن جنرل سکریٹری: مسٹر بی ایل سنتوش

نیشنل کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری: شیو پرکاش (مرکز: لکھنؤ)

قومی سکریٹریز: محترمہ وجیا راہٹکر، ستیہ کمار، اروند مینن، محترمہ پنکجا منڈے، ڈاکٹر نریندر سنگھ رینا، ڈاکٹر الکا گرجر، انوپم ہزارا، اوم پرکاش دھروے، ریتوراج سنہا، محترمہ آشا لاکڑا، کاماکھیا پرساد تاسا، سریندر سنگھ ناگر اور انیل انٹونی۔

قومی خزانچی: راجیش اگروال

قومی شریک خزانچی: نریش بنسل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.