راشٹرپتی بھون سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں مرکزی وزارت قانون و انصاف نے کہا کہ صدرجمہوریہ نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج جسٹس این کے سنگھ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے جبکہ وہ جسٹس تاشی رابستان کی جگہ پر فائز ہوں گے جو گذشتہ ایک ماہ سے عدالت عالیہ کے عارضی چیف جسٹس تھے۔
جسٹس این کے سنگھ یکم مارچ 1963 کو منی پور کے دارلحکومت امپھال میں پیدا ہوئے۔ انکے والد منی پور کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل تھے۔ انہوں نے کچھ عرصہ سپریم کوٹ میں بطور وکیل بھی کام کیا تھا اور اس کے بعد وہ گوہآٹی منتقل ہوئے جہاں انہیں 2008 میں سینئر ایڈووکیٹ نامزد کیا گیا۔
2011 میں جسٹس سنگھ نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف لیا تھا اور 2012 میں انہیں مستقل جج بنا دیا گیا۔ وہیں 2013 میں انہیں منی پور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا اور بعد میں این کے سنگھ کو 2018 میں گوہاٹی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: New LG for Laddakh UT لداخ کے ایل جی رادھا کرشنا ماتھر عہدے سے برطرف، نیا ایل جی تعینات
واضح رہے کہ صدر جموریہ ہند دروپدی مرمو کے دفتر کی جانب سے جاری ایک اور حکمنامہ میں بتایا گیا کہ سابق آرمی بریگیڈیئر بی ڈی مشرا کو لداخ یوٹی کا ایل جی مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ماتھر کو 25 اکتوبر 2019 کو لداخ یونین ٹریٹری کا پہلا ایل جی تعینات کیا گیا تھا جبکہ وہ تین برس کے زائد عرصے سے اس عہدے پر فائذ رہے۔