ETV Bharat / bharat

Marathon For World Peace عالمی امن کیلئے گیارہ ہزار کلومیٹر دوڑتے ہوئے میونگ کُو بھارت پہنچے

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ میراتھن رنز کنگ میونگ کُو عالمی امن کے لیے میراتھن دوڑ رہے ہیں۔ وہ جیجو جزیرے سے روم تک 11000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ میونگ کُو اس دوران دوڑتے ہوئے بھارت پہنچے ہیں۔ Kang Myung Koo Running For World Peace

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 8:54 AM IST

عالمی امن کے لیے گیارہ ہزار کلومیٹر دوڑتے ہوئے میونگ کُو بھارت پہنچے

نئی دہلی: جنوبی کوریا کے میراتھن رنر 65 سالہ کینگ میونگ کو عالمی امن کے لئے یکم اکتوبر 2022 سے جاری اپنی میراتھن میں دوڑتے ہوئے بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات کریں گے۔ اکتوبر 2022 میں جنوبی کوریا کے جیجو آئی لینڈ میں ایک لینڈکورٹ کے ساتھ اپنا سفر شروع کرنے کے بعد میونگ کُو کانگ کمبوڈیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش کے راستے کلکتہ سے بھارت میں داخل ہوچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دماغی انفکشن (دماغ میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی وجہ سے فالج) کے مریض کانگ میونگ کو نے اپنے 400 دن کے سفر میں جیجو جزیرے سے شروع ہونے والے 19 ممالک سے گزرتے ہوئے روم تک 11000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت آنے پر میونگ کو نے کہا، "بھارت کی مختلف ریاستوں میں دوڑ کے دوران مجھے ملنے والی زبردست حمایت نے عالمی امن اور اتحاد کو فروغ دینے کے اپنے مشن میں مزید حوصلہ افزائی کی۔ ہندوستان میں لوگ مددگار ہیں، بڑی مہمان نوازی کرتے ہیں اور روحانی ہیں۔ ایک شخص یہاں ایک دنیا کو محسوس کر سکتا ہے۔" اس میراتھن کے ذریعے میونگ کو جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان اختلافات کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ دہلی پہنچنے پر بھارت میں جمہوریہ کوریا کے قونصل جنرل جگدیپ سنگھ کی طرف سےانہیں ایک ظہرانہ دیا گیا۔ دہلی میں رہتے ہوئے، وہ ہندوستان میں کوریا کے سفیر چانگ جے بوک اور فیڈریشن آف کورین ایسوسی ایشنز کے اراکین سے ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میونگ کو نے 28 ستمبر کو ختم ہونے والے 11,000 کلومیٹر کے طویل سفر کے آخری دن ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ وہ جزیرہ نما کوریا میں امن کے لیے دعا کرسکیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.