حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کل رات پر اسرار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ دولا پلی علاقہ کے ایک فنکشن ہال میں لکشمی نامی 27 سالہ خاتون کافی دنوں سے بند پڑے ڈبہ کو صاف کرنے کی کوشش میں تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا جس کی وجہہ سے خاتون کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ دھماکہ کے ساتھ ہی افراتفری مچ گئی۔ دنڈیگل پولیس فوری مقام واقع پرپہنچ گئی اوردھماکہ کیسے ہوا اس بات کی جانچ کی جارہی ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ ڈبہ میں کیمکل تھا جس کی وجہہ سے دھماکہ ہوا۔ پولیس اس واقع کی جامع جانچ کرررہی ہے۔Blast in Hyderabad
مزید پڑھیں:۔ Bomb Explosion in Murshidabad: ترنمول کانگریس کی پنچایت رکن سیمی بی بی کے مکان میں دھماکہ
یو این آئی