ETV Bharat / bharat

'مسلمان ہمت و حکمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں' - مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی

مسلمانوں سے داعیانہ کردار اختیار کرتے ہوئے ہمت و حکمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے کی اپیل آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے کی اور کہا کہ اس وقت ملک کے حالات بہت نازک ہیں لیکن مسلمانوں کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ وہ متعدد مرتبہ اس سے بھی زیادہ سخت حالات سے گزر چکے ہیں۔

مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی
مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 7:31 PM IST

مولانا رابع حسنی نے آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ کے سوشل میڈیا ڈیسک کی جانب سے جاری ہونے والے پندرہ روزہ آن لائن خطبات سلسلہ 'دعوتِ فکر و عمل' کا آغاز کرتے کہا کہ مسلمانوں کو پریشان ہونے کے بجائے ہمت اور حکمت کے ساتھ موجودہ حالات کے مقابلے کے لیے فکر مند ہونا چاہئے اور مناسب تدبیر اختیار کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بطور خاص ملک کے ہر فرد تک حق کا پیغام پہنچانا چاہئے اور داعیانہ کردار کے ساتھ زندگی گزارنا چاہئے، یہ ہمارا دینی اور ایمانی فریضہ ہے اور وقت اور حالات کا اہم تقاضہ بھی۔

مولانا موصوف نے ملک کے تمام باشندوں کو انسانیت کا پیغام دیا اور اس جانب توجہ دلائی کہ کوئی بھی ملک انسانیت اور اخلاق کے ذریعے ترقی کرتا ہے۔ ہمارا ملک مختلف مذاہب اور مختلف طبقات کا گہوارہ ہے، یہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کو اپنا سمجھیں، ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور مل جل کر زندگی گزاریں۔

موصوف نے یہ بات بھی کہی کہ مسلمان ملک کی ترقی چاہتے ہیں وہ ملک میں بسنے والے ہر شہری کا بھلا چاہتے ہیں اور دوسروں سے بھی اپنے ساتھ حسن سلوک کی توقع رکھتے ہیں۔

اس موقع پر آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری اور سوشل میڈیا ڈیسک کے کنوینر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ 'آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر کا یہ فکر انگیز خطاب ایسا ہے جسے ہر مسلمان کو غور سے سننا چاہئے اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ نے سوشل میڈیا ڈیسک قائم کر کے اس بات کی کوشش کی ہے کہ مسلمانانِ ہند کو بورڈ کی سرگرمیوں سے واقف کروایا جائے اور بورڈ، تحفظ شریعت، وحدت ملت اور اصلاح امت کا جوگراں قدر کارنامہ انجام دے رہا ہے۔ اسے ملک میں بسنے والے لوگوں تک پہنچایا جائے۔

مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ 'مختلف سوشل اکاؤنٹس کے ذریعے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے پیغام کو عام کیا جائے اور مسلمانوں میں پھیلی ہوئی سماجی برائیوں کی نشاندہی اور ان سے دور رہنے کی تلقین کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اللہ کی مہربانی ہے کہ سوشل میڈیا ڈیسک کی جانب سے کئی اہم سلسلے کامیابی کے ساتھ جاری ہیں اور لوگ ان سے بڑی تعداد میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اب ڈیسک کی جانب سے ایک نیا اور اہم سلسلہ آن لائن خطبات بنام 'سلسلہ دعوتِ فکر و عمل' کا شروع کیا جارہا ہے، جس کا افتتاح گذشتہ شب حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی نے کیا۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ اگلا خطاب آل انڈیا مسلم پر سنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب کا ہوگا جو ملک کے موجودہ حالات میں چشم کُشا اور بصیرت افروز ثابت ہوگا۔

اپنے بیان کے آخر میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے گذارش کی ہے کہ مسلمانانِ ہند سوشل میڈیا ڈیسک سے جڑیں اور آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے پیغام کو دور تک پہنچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.