ETV Bharat / bharat

مسلم بزرگ کے ساتھ مارپیٹ: راہل اور یوگی میں لفظی جنگ

گزشتہ روز غازی آباد کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں چند شرپسند عناصر ایک مسلم بزرگ کے ساتھ مار پیٹ اور ان کی داڑھی کاٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس معاملے میں راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ یوگی آدتیہ ناتھ نے راہل گاندھی پر تنقید کی۔

راہل اور یوگی میں لفظی جنگ
راہل اور یوگی میں لفظی جنگ
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 8:16 PM IST

غازی آباد میں مسلم بزرگ کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کے بعد کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'میں یہ ماننے کو تیار نہیں کہ شری رام کے سچے بھکت یہ کام کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 'اس طرح کا ظلم انسانیت سے دور ہے۔ یہ معاشرے اور مذہب دونوں کے لیے شرمناک ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد کے علاقے لونی میں جئے شری رام نہ کہنے پر آٹو میں بیٹھے ایک بزرگ کو زد و کوب کرنے کا معاملہ اب زور پکڑنے لگا ہے۔

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سماج اور مذہب کے لیے شرمناک بتایا ہے۔

دوسری جانب اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کرکے راہول گاندھی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ 'بھگوان شری رام کا پہلا سبق ہے سچ بولنا جو آپ نے زندگی میں کبھی نہیں کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں راہل کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ 'شرم آنی چاہیے کہ پولیس کی جانب سے سچائی بائے جانے کے بعد بھی آپ سماج میں زہر پھیلانے میں مصروف ہیں۔ اقتدار کے لالچ میں انسانیت کو شرمسار کر رہے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ 'اتر پردیش کے عوام کو ذلیل کرنا، انہیں بدنام چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ غازی آباد میں ایک مسلم بُزرگ کو پستول کی نوک پر جے شری رام کا نعرہ لگانے اور ان بزرگ کی داڑھی کاٹنے کا ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوا تھا۔

بلند شہر کے رہنے والے بزرگ صوفی عبدالصمد کے ساتھ اس واقعے سے متعلق پولیس نے عام دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں جے شری رام کا نعرہ لگانے کے خلاف احتجاج کے بعد بزرگ کو بدمعاشوں نے بُری طرح پیٹا تھا اور ان کی داڑھی بھی کاٹ دی تھا جو ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.