بنگلور: ریاست کرناٹک کا معروف صنعتی ادارہ مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن کی جانب سے انٹرپرنیورشپ خصوصاََ ملت میں صنعتی بیداری کے لیے ایک بڑے پیمانے پر بزنس سمٹ 2023 کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ بتاریخ 14 و 15 جنوری کو بنگلور پیلیس میں دو روزہ بزنیس سمٹ کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں نہ صرف 200 سے زائد نمائش کے اسٹالز لگائے جائیں گے بلکہ مختلف موضوعات پر ایکسپیرٹز جے ذریعہ تقاریر و سیمینار کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ادارے کے صدر افسر پاشاہ نے بتایا کہ بزنس سمٹ 2023 کا افتتاح وزیر برائے ایم ایس ایم ای ایم ٹی بی ناگراج کے ہاتھوں ہوگا اور کرناٹک مائنارٹیز کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم اور انڈیا بلڈرز کے چیئرمین ضیا اللہ شریف مہمانان ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس ایم ای کی کمیشنر بھی افتتاحی پروگرام میں موجود رہیں گی۔
مزید پڑھیں:۔ Muslim Industralists Association ایم آئی اے کی جانب سے 14 اور15 جنوری کو بزنیس سمٹ منعقد کرنے کا اعلان
Global Investors Meet in Karnataka گلوبل انویسٹرز میٹ پر مسلم انڈسٹریئلسٹس ایسوسی ایشن کا جائزہ
اس موقع پر مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن کے رہنماوں نے نہ صرف انٹرپرنیورز و تاجروں بلکہ عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سمٹ میں شرکت کریں اور سیکھیں کہ کاروبار کیسے کیا جاتا ہے یا موجودہ کاروبار کو کیسے بڑھایا جائے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن کی کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک اجلاس میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر محمد ثنا اللہ نے بزنس سمٹ سے متعلق بروشر کا اجرا کیا تھا اور ملت اسلامیہ و خاص کر ملت کے نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کاروبار کے میدان میں قدم رکھیں کیونکہ تجارت پیارے نبیﷺ کی پیاری سنت ہے اور تجارت میں زیادہ برکت ہے۔