اتر پردیش: ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مندر کی تعمیر میں بنسی پہاڑ پور کے گلابی پتھروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، وہیں رام مندر کے مرکزی حصے تک پہنچنے کے لیے 14 دروازے ہوں گے۔ ان دروازوں کو نصب کرنے کے لیے مکرانہ ماربل چوکھٹ بنائی جائیں گی جن پر تقاشی کا کام مسلم کاریگروں نے کی ہے۔ Ram temple is built of pink stone
ہندو پریشد کے صوبائی ترجمان شرد شرما نے بتایا کہ 'بہرائچ کے جنگلات سے شیشم اور ساکھو جب کہ ضلع گونڈہ کے منکاپور کے جنگلات سے ساگوان کے نمونے طلب کیے گئے ہیں۔ کام کرنے والی تنظیم اور انجینئر اس موضوع پر تحقیق کر رہے ہیں کہ رام مندر کے دروازے کس لکڑی سے بنائے جائیں گے۔'
یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: رام مندر کی تعمیر میں مسلم سماج کا تعاون
شرد شرما کا کہنا ہے کہ 'دروازے کی چوکھٹ 2000 سال تک محفوظ رہے گی، جسے تیار کرکے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دروازے کی چوکھٹ مسلم کاریگروں نے خوبصورت نقاشی کرکے تیار کی ہے۔'