ETV Bharat / bharat

آزادی کے 75 برس مکمل ہونے ہر 'میرا وطن میرا چمن' نام سے مشاعرہ کا انعقاد

اقلیتی امور کی مرکزی وزارت نے بھارت کی آزادی کی 75ویں برسی کی مناسبت سے منعقد کیے جارہے 'امرت مہوتسو' کے ایک جزو کے طور پر آج نئی دہلی میں 'میرا وطن، میرا چمن' مشاعرے کا انعقاد کیا۔ مشاعرے میں ملک کے معروف شعرا نے اپنی شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا۔ معروف شعراء نے عظیم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے 'بھارت کی آزادی کے 75 سالہ جشن' سے متعلق اپنی شاعری پیش کیں۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 6:50 PM IST

Updated : Aug 29, 2021, 6:58 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں بھارت کی آزادی کی 75ویں برسی کی مناسبت سے منعقد کیے جارہے 'امرت مہوتسو' کے ایک جزو کے طور پر آج نئی دہلی میں 'میرا وطن، میرا چمن' مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، شاعروں نے اپنی شاعری میں 'تقسیم ہند' کے حالات و واقعات سے لوگوں کو واقف کرایا۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 'میرا وطن، میرا چمن' کے عنوان سے مشاعرے اور کوی سمیلن ملک بھر میں 2023 تک انعقاد کرے گی، عنوان کے تحت معروف اور ابھرتے ہوئے شعراء مؤثر پیغامات دیں گے، جو بھارت کی تحریک آزادی سے متعلق ہوں گے۔

آزادی کے 75 برس مکمل ہونے ہر 'میرا وطن میرا چمن' نام سے مشاعرہ کا انعقاد

وسیم بریلوی، شبینہ ادیب، منظر بھوپالی، ڈاکٹر وی پی سنگھ، صبا بلرام پوری، حسیب سوز، ڈاکٹر اعجاز پاپولر میرٹھی، سردار سریندر سنگھ شجر، سکندر حیات گڑبڑ، خورشید حیدر، عقیل نعمانی، ڈاکٹر عباس رضا، نیر جلال پوری جیسے معروف شعراء نے اس مشاعرے میں شرکت کی۔ مشاعرے کے افتتاح کے موقع پر اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'مشاعرہ اور کوی سمیلن ہمارے ملک کی خوش حال شاندار ثقافت کا وراثت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعراء نے 'کثرت میں وحدت' کے تانے بانے اور تہذیب و شائستگی کے کلچر کو مزید مضبوط کیا ہے۔ مشاعرہ پروگرام کے ذریعے امن اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے 'نئے اور خودکفیل بھارت'کے تئیں ہماری قومی وابستگی کا اعادہ بھی کرتی ہیں اور اسے تقویت بخشتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اجین: مسلم شخص کو 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر کیا گیا مجبور

نقوی نے کہا کہ ایسے پروگرام ہماری نوجوان نسل کو بھارت کے فن و ثقافت اور عظیم الشان روایات سے واقف کراتے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سدھانشو ترویدی اور سید ظفر اسلام، دہلی ہائی کورٹ کے جج سدھارتھ مردل، سی پی آئی رہنما اتل کمار انجن اور سبھی شعبہ حیات سے وابستہ معروف شخصیات کی ایک بڑی تعداد مشاعرے میں موجود تھی۔ سیاست، قانون، سماج، تفریح، تجارت، شعبہ تعلیم سے متعلق تمام معروف شخصیات و دیگر نے اپنی موجودگی سے مشاعرے کو زینت بخشی اور شعراء کی حوصلہ افزائی کی۔

Last Updated : Aug 29, 2021, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.