ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ دنوں شاعر نوح عالم کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا ان کی یاد میں 'یادیں نوح علم' کے عنوان سے مشاعرہ منعقد کیا گیا۔
اندور میں گزشتہ دنوں شاعر نوحہ عالم کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا ان کا یوں اچانک گزر جانے سے جہاں اردو ادب میں خلاء پیدا ہوا ہے وہیں ان کے شاعر ساتھی غمزدہ ہیں۔
نوح عالم کی یاد میں 'یادیں نوحہ عالم' عنوان سے مشاعرہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام شعراء نے روایتی طریقے سے جازم پر بیٹھ کر کلام پیش کیا۔
مزید پڑھیں:۔ ایک شاعر سیریز: شہرت یافتہ شاعرہ چاندنی شبنم سے خصوصی گفتگو
اس موقع پر اندور ضلع وقف بورڈ کے صدر ڈاکٹر شکیل اوج کا اعجاز بھی کیا گیا۔ نشست میں شعراء کرام کے علاوہ بھارتی جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے صدر منظور احمد بھی موجود تھے۔ تمام شعرائے کرام نے جہاں نوح عالم کو یاد کیا وہیں اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔
اس نشست میں ظہیر راج، عمران یوسف زئی، گوہر دی واسی، ایس کمال، شاہنواز انصاری جیسے شاعر موجود تھے۔