نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر معززین نے جمعہ کو نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی صحت مند اور لمبی زندگی کی خواہش کی۔ جگدیپ دھنکھڑ نے نیک خواہشات کے لئے مسز مرمو اور وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔دھنکھڑ کو ایک ٹویٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے مسز مرمو نے کہا، "نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات۔ بھگوان انہیں اچھی صحت اور قوم کی خدمت کے لیے لمبی زندگی عطا فرمائے۔'جواب میں دھنکھڑ نے ٹویٹ کیا، "معزز صدر کی نیک تمناؤں کے لیے شکریہ۔' دھنکھڑ کو سالگرہ کے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا، "نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کو سالگرہ کی مبارکباد۔ وہ قانون کے بارے میں اپنے بھرپور علم، اپنی ذہانت اور خوش مزاج طبیعت کے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو مزید نتیجہ خیز بنانے کی بہت کوششیں کی ہیں۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے پرارتھنا۔' وزیر اعظم کو جوابی ٹویٹ میں نائب صدر نے کہا، "آپ کا شکریہ۔ نریندر مودی جی، نیک خواہشات سے دل کی گہرائیوں سے متاثر اور حوصلہ افزا ہوں۔
راجیہ سبھا میں قائد ایوان اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے نائب صدر جمہوریہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دھنکھڑ کی موثر رہنمائی میں ایوان کے طریقہ کار اور کامیاب کارروائی سے ہندوستان لوگوں کی امنگوں کو پورا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا، 'نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ میں بھگوان سے آپ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی پرارتھنا کرتا ہوں۔نائب صدر جمہوریہ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے قانون ایس پی سنگھ بگھیل نے کہا، "معزز نائب صدر جمہوریہ ہند کو سالگرہ کی مبارکباد۔دھنکھڑ جی کی ان کی دانشمندی، غیر جانبداری اور ہمارے آئین کی باریک بینی کے لیے پوری دنیا میں تعریف کی جاتی ہے۔ میں بھگوان سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ قوم کی خدمت میں انہیں لمبی اور صحت مند زندگی عطا کرے۔'
یہ بھی پڑھیں: Dhankhar In Assam تبدیلی ترقی کے لیے تعلیم ایک مؤثر ذریعہ، دھنکھڑ
یواین آئی