ETV Bharat / bharat

Ambedkar Jayanti 2023 صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور راہل گاندھی نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا

آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی آج 132 ویں جینتی ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، پی ایم مودی اور راہل گاندھی سمیت کئی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ Droupadi Murmu pay Tribute to Ambedkar

مرمو، مودی اور راہل گاندھی نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 11:26 AM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی 132 ویں یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کے سامنے خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دروپدی مرمو نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ اس دوران نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر مرکزی وزراء اور معززین نے بھی آئین کے معمار کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کرنے کے لیے ہزاروں لوگ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بھی پہنچے۔

  • President Droupadi Murmu paid floral tributes to Babasaheb Dr B.R. Ambedkar on his birth anniversary at Parliament House Lawns, New Delhi. pic.twitter.com/p43jRj47Gj

    — President of India (@rashtrapatibhvn) April 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

صدر دروپدی مرمو نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ہمارے آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔‘‘ صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کو علم کی علامت اور غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل شخصیت قرار دیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ وہ دانشورانہ املاک، فقیہ، سماجی مصلح اور ایک سچے قوم پرست تھے۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی اور مساوات لانے کے لیے انتھک کوششیں کین۔

  • समाज के वंचित और शोषित वर्ग के सशक्तिकरण के लिए अपना जीवन समर्पित करने वाले पूज्य बाबासाहेब को उनकी जयंती पर शत-शत नमन। जय भीम! pic.twitter.com/yssVzjMpnL

    — Narendra Modi (@narendramodi) April 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • Equality, liberty, fraternity & justice - the universal values Babasaheb Ambedkar championed, will always remain our guiding light & strength!

    Tributes to the Architect of India’s Constitution on his birth anniversary. pic.twitter.com/2Q8jvTgNZ9

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ’’قابل احترام بابا صاحب کو لاکھوں سلام، جنہوں نے سماج کے محروم اور استحصال زدہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، ان کی یوم پیدائش پر شت شت نمن۔ جئے بھیم۔‘‘ وہیں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے باب صاحب امبیڈکر کی جینتی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مساوات، آزادی، بھائی چارہ اور انصاف کے متعلق باباصاحب امبیڈکر نے جن عالمگیر قدروں کی حمایت کی ہے وہ ہمیشہ ہمارے لیے طاقت رہیں گی۔ بھارت کے آئین کے معمار کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Ambedkar Jayanti 2023 آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

بتا دیں کہ ملک کے مختلف حصوں میں بھی ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر 14 اپریل 1891 کو مدھیہ پردیش کے مہو میں پیدا ہوئے۔ بھیم راؤ امبیڈکر کو بھارتی آئین ساز کہا جاتا ہے، آزادی کے بعد وہ ملک کے پہلے قانون اور انصاف کے وزیر بنے تھے۔ سال 1990 میں انہیں بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز 'بھارت رتن' سے نوازا گیا۔ بابا صاحب کے نام سے مشہور امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی سماجی برائیوں جیسے چھوا چھات اور ذات پات کے خلاف جدوجہد میں گزار دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.