ETV Bharat / bharat

Arunachal And Mizoram Foundation Day: مرمو، دھنکھڑ اور برلا نے اروناچل، میزورم کے لوگوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

صدرجمہوریہ مرمو نے ٹویٹ کیا کہ ''اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کو ان کے یوم تاسیس پرمبارکباد دی۔ یہ ریاستیں بھارت کی بھرپور ثقافت اور تنوع کی نمائندگی کرتی ہیں۔ Arunachal And Mizoram Foundation Day

مرمو،دھنکھڑ اوربرلا نے اروناچل، میزورم کے لوگوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 1:25 PM IST

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پیر کو اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کویوم تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے ٹویٹ کیا، ''اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔ یہ ریاستیں ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور تنوع کی نمائندگی کرتی ہیں۔ میزورم کے اپنے حالیہ دورہ کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ "میں اپنے حالیہ دورہ کے دوران میزورم میں جو پُرتپاک استقبال کیا گیا، اس سے مجھے بہت متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں آج ایٹا نگر میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کرنےوالی ہوں۔ واضح رہے کہ مرمو آج سے اروناچل پردیش کے دو روزہ دورے پر ہوں گی۔

اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے ایک ٹویٹ میں کہا، "اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کویوم تاسیس پر مبارکباد۔ اپنے مخصوص نسلی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور، یہ ریاستیں ہر ایک کو قدرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ریاستوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے میری نیک خواہشات۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا، "میزورم کے لوگوں کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ قدیم خوبصورتی، متنوع نباتات اور حیوانات و بھرپور ثقافتی ورثہ ریاست کو بہت خاص بناتا ہے۔ میزورم کے محنتی لوگ ہمیشہ قوم کی خدمت کے لیے وقف رہے ہیں۔ میں ان کی بھلائی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:Arunachal And Mizoram Foundation Day: مودی نے اروناچل اور میزورم کے لوگوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

اروناچل کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، برلا نے کہا، "اروناچل پردیش کے لوگوں کو ان کے یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ طلوع آفتاب کی سرزمین کے نام سے مشہور، اروناچل پردیش نے قوم کی تعمیر میں بہت زیادہ حصہ ڈالا ہے۔ میں ریاست کی ہمہ جہت ترقی کی خواہش کرتا ہوں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی دونوں شمال مشرقی ریاستوں کے لوگوں کو ٹویٹر پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، "خوبصورت فطرت سے نوازا گیا، میزورم کی ثقافت منفرد اورلوگ دوستانہ ہیں، جو ہندوستان کے بھرپور تنوع اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ہم آپ کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کرناجاری رکھیں گے۔"

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.