ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں سابق وزیر ڈی پی دھرت لہرے کی بہو اور 9 سالہ پوتی کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا ہے، دونوں کی لاشیں دیوان کے کبڈ میں ملی ہیں۔
جس وقت یہ واقعہ انجام دیا گیا اس وقت مقتولہ خاتون کا شوہر اور سابق وزیر کا بیٹا سمگا کے قریب چکروایا گاؤں میں تھا، اطلاع ملنے کے بعد وہ دیر رات گھر پہنچا، پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
گھر والوں کے مطابق مقتولہ کا فون نہیں لگ رہا تھا جس کے بعد انہیں شک ہوا جب گھر پہنچے تو دیکھا کمرے میں تالا لگا ہے، جس کے بعد تالا توڑا گیا،اسی دوران گھر میں دو نوجوان چھپ کر بیٹھے پائے گئے، تبھی گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی، اس دوران دیوان کے کبڈ مخاتون اور لڑکی کی لاش برآماد ہوئی۔
پولیس مقتول کے شوہر اور سابق وزیر کے بیٹے ترون دھریتلہرے سے پوچھ گچھ کررہی ہے اور گھر میں چھپے ہوئے دونوں نوجوانوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔