ETV Bharat / bharat

باغپت: بی جے پی رہنما آتمارام تومر کا قتل - up etv bharat news

ضلع باغپت میں بی جے پی رہنما اور سابق وزیرآتمارام تومر کا مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ آتمارام تومر کی لاش ان کے گھر سے ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

باغپت: بی جے پی رہنما آتمارام تومر کا قتل

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 9:18 AM IST

Updated : Sep 10, 2021, 2:05 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں بی جے پی کے ایک رہنما کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بی جے پی رہنما اور سابق وزیر آتمارام تومر کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

آتمارام تومر کی لاش ان کے گھر سے ملی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔

پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

لواحقین کا الزام ہے کہ آتمارام تومر کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شرپسندوں نے بی جے پی لیڈر کی اسکارپیو کار بھی اپنے ساتھ لے لی ہے۔

گننا انسٹی ٹیوٹ کے سابق نائب صدر کے قتل کے بعد سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔

گھر میں کھڑی گاڑی اور موبائیل فون بھی بدمعاش لےکر فرار ہوگئے۔

واردات کے بعد بدمعاشوں نے گھر میں تالا لگادیا ۔تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ وہیں اہل خانہ کا الزام ہے کہ گلا دبا کر ان کا قتل کیاگیاہے ۔

مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا­

سابق وزیر آتما رام تومر کا مکان بجرولی میں ہے جمع کی صبح ان کی لاش ملی ۔واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلی عہدیدار موقع واردات پر پہنچے ۔

سابق وزیر جنتا ویدک کالج کے پرنسپل بھی رہ چکے تھے۔ اس کے علاوہ 1997 میں گنگا نامی ادارہ کے نائب صدر بنائے گئے۔

بتایاجارہا ہے کہ وہ اپنے گھر میں تنہا رہتے تھے۔ ان کے اہل خانہ دوسرے جگہ پر رہتے ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی دفعہ فون کیا۔لیکن ان کا موبائل بند تھا۔ اس کے بعد جب اہل خانہ نے گھر پہنچے تو دروازہ پر باہر سے تالالگا ہواتھا۔جب اہل خانہ تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوئے تو ان کی لاش دیکھ کر اہل خانہ رونے لگے۔

بتایاجارہا ہے کہ قتل کے بعد بدمعاشوں نے ان کی اسکار پیو گاڑی کو بھی لے کر چلے گئے۔فی الحال پولیس قرب و جوار کے سی سی ٹی وی کیمرے کو کھنگال رہی ہے ۔جس میں بائیک پر سوار دو افراد گھر کے اندر داخل ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ اور گاڑی لے کر باہر نکلتے نظر آرہے ہیں ۔

پولیس کو آتمارام تو مر کے چہرے پر تولیہ پڑا ہوا ملا۔پولیس لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔

آتما رام تومر 1993 میں چھپرولیاسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔وہ 1997 میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:چار دن کے اندر دو بی جے پی رہنما کا قتل

لواحقین کا الزام ہے کہ آتمارام تومر کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شرپسند بی جے پی رہنما کی اسکارپیو کار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

Last Updated : Sep 10, 2021, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.