ETV Bharat / bharat

Woman Killed in Guntur: ناجائز تعلقات پر ایک خاتون کے قتل کی واردات - گنٹور میں خاتون کا قتل

چارسال پہلے شاردا کی دوستی پدماراؤ سے ہوئی اور پھر یہ دوستی ناجائز تعلقات میں بدل گئی۔ اس بات کی اطلاع خاتون کے شوہر کو ہوئی جس نے دونوں کی ملاقات کو روک دیا۔ خاتون کے رویہ پر برہم پدما راؤ نے گزشتہ شب اس کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیا۔ Woman killed in telangana

ناجائز تعلقات پر ایک خاتون کے قتل کی واردات

author img

By

Published : May 16, 2022, 1:04 PM IST

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ناجائز تعلقات پر ایک خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی۔ ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والی ولیج والنٹیر 27 سالہ شاردا کے طور پر کی گئی ہے جس کا بڑی ہی بے دردی سے اس کے چیوالی گاؤں میں واقع مکان کے سامنے قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کے ناجائز تعلقات قبل ازیں ملزم پدما راؤ سے ہوگئے تھے جس نے مکان کے سامنے خاتون کی جانب سے صفائی کے کام کے دوران اس پر پے در پے تیز دھار ہتھیار سے وار کیے۔ جب خاتون اپنی جان بچانے کے لیے دوڑ رہی تھی تو اس کا تعاقب ملزم نے کیا اور پھر اس کی گردن پر حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہا، اس حملہ کے نتیجہ میں خاتون نیچے گرکر ہلاک ہوگئی۔ Murder of a Woman Over Illicit Relationship in Telangana

مزید پڑھیں: مرادآباد: ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی کا قتل

اس بات کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شاردا کی شادی اسی گاؤں کے رہنے والے شخص سے 14 سال پہلے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ چار سال پہلے شاردا کی دوستی پدما راؤ سے ہوئی اور پھر یہ دوستی ناجائز تعلقات میں بدل گئی۔ اس بات کی اطلاع خاتون کے شوہر کو ہوئی جس نے دونوں کی ملاقات کو روک دیا۔ خاتون کے رویہ پر برہم پدما راؤ نے گزشتہ شب اس کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.