ETV Bharat / bharat

Eknath Shinde on Mumbaikars ممبئی کے رہائشیوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے وہ حقدار ہیں، شندے - ممبئی والوں کو وہ سہولیات

ممبئی میں سیمینار 'سنکلپ مہاراشٹرا' سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے یقین دلایا ہے کہ ممبئی والوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے وہ حقدار ہیں۔

ممبئی کے رہائشیوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے وہ حقدار ہیں، شندے

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 4:37 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے یقین دلایا ہے کہ ممبئی والوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے وہ حقدار ہیں۔ شندے کل رات مراٹھی نیوز چینل کے زیر اہتمام ایک سیمینار 'سنکلپ مہاراشٹرا' سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر کی سڑکوں کو گڑھے سے پاک بنانے کے لیے 6 ہزار 500 کروڑ روپے کی لاگت سے کنکریٹ سڑک کا کام جاری ہے۔ ہر جگہ تزئین کاری کا کام جاری ہے۔ ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے میٹرو کی توسیع کا کام چل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کوسٹل روڈ پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بالا صاحب ٹھاکرے اپنا دواخانہ' کے ذریعے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شندے نے اس موقع پر کہا کہ ممبئی مہاراشٹر کا درالحکومت ہے۔ یہ ملک کا مالیاتی دارالحکومت بھی ہے۔ ممبئی شہرمیں نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا سے سیاح آتے ہیں۔ اس پس منظر میں مختلف ترقیاتی منصوبے نافذ کئے جا رہے ہیں۔ ممبئی گوا ہائی وے کو چوڑا کرنے کے کام میں تیزی لائی گئی ہے۔ خستہ حال عمارتوں کو منصوبہ بندی کے ساتھ تیار کیا جائے گا۔ کولی برادران کی سہولت کے لیے کوسٹل روڈ کے نیوی گیشن کو بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ذریعے ریلوے سمیت بنیادی سہولیات کے لیے فنڈز دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں: Shinde on Pollution Control ممبئی میونسپل کارپوریشن کے بجٹ میں آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات شامل کیے جائیں، شندے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.