ETV Bharat / bharat

منشیات فروشوں سے وصولی گئی ڈائری کیا راز چھپے ہیں ؟ - این سی بی، این سی پی اور بی جے پی

این سی بی، این سی پی اور بی جے پی لیڈر موہت کمبوج کے درمیان لڑائی میں سنیل پاٹل نام کے ایک شخص کا نام سامنے آیا ہے۔ موہت کمبوج نے چنکو پٹھان کی اور سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے ساتھ کی کچھ فوٹو شیئر کی۔

Mumbai Police recovery diary from drug dealers
منشیات فروشوں سے ممبئی پولیس نے وصولی ڈائری
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 10:19 PM IST

موہت کمبوج نے الزام لگایا ہے کہ اس طرح ایک ڈرگس مافیا کا ریاست کے وزیر داخلہ کے ساتھ سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ملنا یہ واضح کرتا ہے کہ اس کے مراسم این سی پی کے کن کن لیڈران کے ساتھ تھے۔ ڈرگس مافیا سے وصولی کا معاملہ پھر ایک بار طول پکڑتا نظر آرہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس سے پہلے یہ خبر شائع کی تھی۔ اس خبر کے بعد محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ ممبئی کے ڈونگری علاقے سے جس چنکو پٹھان کو این سی بی نے منشیات کی فیکٹری کے ساتھ گرفتار کیا تھا، اس کے پاس سے نہ صرف منشیات ضبط کی گئی تھی بلکہ یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ منشیات کے اس گورکھ دھندھے کو ممبئی میں پھلنے پھولنے کے لئے اس کے پاس سے پولیس افسران کو ایک سسٹم کے تحت رشوت دی جاتی تھی۔ اس رشوت کو باقائدہ ایک ڈائری میں نوٹ کیا جاتا تھا۔ یہ تصویر اسی ڈائری کی ہے، جو ای ٹی وی بھارت کے پاس موجود ہے۔

ویڈیو دیکھیں

یہ بھی پڑھیں؛

Aryan Khan Case: بی جے پی لیڈر نے سنیل پاٹل کو ماسٹر مائنڈ بتایا

یہ ڈائری چنکو پٹھان کی گرفتاری کے بعد این سی بی نے ضبط کی تھی۔ نہ صرف یہ ڈائری بلکہ اس میں ممبئی کے ادنیٰ سے اعلی ان افسران کی تفصیلات موجود ہے جنکے ڈرگس مافیا سے تعلقات ہیں اور منشیات کے کاروبار کے لئے وہ افسران موٹی رقم وصولتے ہیں۔ اس فہرست میں ادنیٰ سے اعلی افسران کے نام درج ہیں۔

جانکاری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ این سی بی نے اس ڈائری اور اس میں موجود تفصیلات کی جانکاری ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران کو دی تھی، لیکن محکمہ پولیس نے ان افسران کے خلاف کیا کاروائی کی، یہ راز اب تک راز ہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.