ETV Bharat / bharat

Salman Khan Threat Case سلمان خان کو ای میل کے ذریعے دھمکی دینے والا شخص گرفتار - ممبئی پولیس کی کارروائی

ممبئی پولیس نے اتوار کو راجستھان کے جودھ پور ضلع کے لونی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے مبینہ طور پر گلوکار سدھو موسے والا کے والد اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ای میل کے ذریعے دھمکی دی تھی۔

سلمان خان کو ای میل کے ذریعے دھمکی دینے والا شخص گرفتار

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 4:33 PM IST

جودھ پور: راجستھان کے جودھ پور ضلع کے لونی علاقے سے ممبئی پولیس نے سلمان خان کو ای میل کے ذریعے دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس شخص پر مبینہ طور پر گلوکار سدھو موسے والا کے والد اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ای میل کے ذریعے دھمکی دینے کا الزام ہے۔ اتوار کو لونی تھانے کے علاقے روہیچہ کلاں کے رہنے والے 21 سالہ دھاکڑ رام وشنوئی کو لونی پولیس نے اس کے گھر سے گرفتار کر ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جہاں ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ممبئی پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

خاص بات یہ ہے کہ ممبئی پولیس جب اسے لے کر چلی گئی، اس کے کچھ ہی دیر بعد پنجاب پولیس بھی اسے لینے لونی پہنچ گئی۔ لیکن تب تک ممبئی پولیس اسے لے جا چکی تھی۔ بتایا جا رہا ہےکہ پنجاب پولیس بھی اس سے پوچھ گچھ کرےگی۔ اے سی پی جے پرکاش اتل نے بتایا کہ ممبئی پولیس کی اطلاع پر ہم نے اسے روہیچا کلا سے گرفتار کر کے ممبئی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دھاکڑ وشنوئی نے ای میل کے ذریعے دھمکی دی تھی۔ وشنوئی نے ای میل بھیج کر سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سدھو موسے والا کی جیسی حالت ہوئی ہے ویسی ہی مستقبل میں تمہاری حالت ہوگی۔ اس معاملے میں گرفتار دھاکڑ رام نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خود کو کانگریس کا بلاک صدر بتایا ہے۔ جودھ پور پولیس اس کے مقامی ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہے۔ کیونکہ اس کے ذریعہ اسلحے کے ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Salman Khan Death Threat: سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ، مداحوں کو ان کے گھر کے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں

بتا دیں کہ سلمان خان کو سب سے پہلے جودھ پور کی عدالت میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ اس کے بعد گزشتہ سال موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان کو مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ سلمان کے گھر پر ایک خط بھی پھینکا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے ای میل کی دھمکی کو لارنس سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.