ممبئی کروز ڈرگز معاملہ میں پولیس نے کرن گوساوی کو حراست میں لیا ہے۔
پونے پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے کہا کہ مہاراشٹرا پولیس نے کرن گوساوی کو ڈرگ آن کروز کیس میں حراست میں لیا ہے، این سی بی نے کرن گوساوی کو ممبئی کروز ڈرگ کیس میں گواہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ آرین خان کو گرفتار کروانے میں بی جے پی لیڈر کا نام آیا سامنے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ممبئی سے گوا جانے والی کروز میں ہو رہی پارٹی میں این سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کا نام بھی منظر عام پر آیا تھا، اس کے علاوہ اس معاملے میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آرین خان کو آرتھر روڈ جیل کے اسپیشل سیل میں رکھا گیا ہے۔