ETV Bharat / bharat

Mulayam Singh Yadav ملائم سنگھ یادو کا اکھاڑے کے میدان سے ایوان تک کا سفر

اپنے سیاسی کیریئر میں ملائم سنگھ یادو دس بار رکن اسمبلی اور سات بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1982 سے 85 تک قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔ ملائم سنگھ سنہ 1996 سے 1998 تک مرکزی حکومت میں وزیر دفاع رہے۔ The Journey From A Wrestler To An Astute Politician Ruling Uttar Pradesh

ملائم سنگھ یادو کا اکھاڑے کے میدان سے ایوان تک کا سفر

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 11:55 AM IST

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ Mulayam Singh Yadav Passes Away

  • 1967 سے 1996 تک وہ دس بار اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے۔
  • انہوں نے پہلی بار سال 1967 میں متحدہ سوشلسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی۔
  • 1977 میں وہ پہلی بار یوپی میں وزیر بنے۔
  • وہ 1982 سے 85 تک قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔
  • 1989 میں پہلی بار یوپی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔
  • 1992 میں سماج وادی پارٹی کی بنیاد رکھی گئی۔ پارٹی کا انتخابی نشان سائیکل بنایا گیا۔
  • 1993-95 میں دوسری بار اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔
  • 1996 میں پہلی بار لوک سبھا پہنچے اور مرکز میں وزیر دفاع منتخب ہوئے۔
  • 2003 میں تیسری بار یوپی کے وزیراعلیٰ بنے اور 2007 تک تخت پر براجمان رہے۔
  • 2012 میں سماج وادی پارٹی کو یوپی میں اکثریت ملی، جس کے بعد اکھلیش یادو کو وزیراعلی کی کرسی دی گئی۔
  • ملائم سنگھ یادو سات بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفائی گاؤں میں ایک کسان خاندان میں اپنی آنکھیں کھولیں۔ ان کے والد کا نام سوگھر سنگھ یادو اور ماں کا نام مورتی دیوی ہے۔ وہ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں رتن سنگھ یادو سے چھوٹے تھے۔'

مزید پڑھیں:۔ Mulayam Singh's Family Saddened ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر اہل خانہ کا ردعمل

انہوں نے اپنے سفر کا آغاز ریسلنگ سے کیا، سیاست میں آنے سے پہلے ملائم سنگھ یادو انٹر کالج میں کچھ عرصے تک درس و تدریس کی خدمات انجام دیا۔ ملائم سنگھ یادو سنہ 1967 میں پہلی بار اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔ سنہ 1977 میں پہلی بار اتر پردیش کی جنتا پارٹی حکومت میں وزیر مملکت بنے۔ ملائم، جو چرن سنگھ کے قریبی تھے سنہ 1980 میں لوک دل کے صدر بنے اور 1982 میں قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1989 میں جنتا دل کی جیت کے بعد پہلی بار یوپی کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 1992 میں انہوں نے سماج وادی پارٹی بنائی اور 1993 میں دوسری بار اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 2003 میں وہ تیسری بار یوپی کے سی ایم بنے۔ سنہ 2004 میں انہوں نے گنور اسمبلی سیٹ پر ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اپنے سیاسی کیریئر میں ملائم سنگھ یادو دس بار رکن اسمبلی اور سات بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1982 سے 87 تک قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔ ملائم سنگھ سنہ 1996 سے 1998 تک مرکزی حکومت میں وزیر دفاع رہے۔ انہوں نے پہلی بار سنہ 1996 میں مین پوری لوک سبھا سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد وہ مسلسل جیتتے رہے۔ سنہ 2019 میں وہ آخری بار مین پوری سیٹ سے کامیاب ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.