ETV Bharat / bharat

Muhammad Zubair: محمد زبیر کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت - Muhammad Zubair

سپریم کورٹ نے اترپردیش کے سیتا پور کیس میں محمد زبیر Muhammad Zubair کو پانچ روزہ مشروط ضمانت دی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق وہ اس دوران کوئی ٹوئٹ نہیں کرسکتے اور نہ ہی انہیں دہلی چھوڑ کر جانے کی جازت ہوگی۔

Muhammad Zubair
محمد زبیر کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملی، فی الحال وہ دہلی پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 12:42 PM IST

Updated : Jul 8, 2022, 2:12 PM IST

فیکٹ چیکر اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر Muhammad Zubair کو سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں درج نفرت انگیز تقریر کیس میں عبوری ضمانت دے دی ہے لیکن انہیں فی الحال دہلی پولیس کی حراست میں ہی رہنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے سیتا پور کیس میں زبیر کو شرائط کے ساتھ پانچ دن کی ضمانت دی ہے۔ اس دوران زبیر نہ تو ٹویٹ کریں گے اور نہ ہی دہلی چھوڑ کر کہیں جا سکیں گے۔ اس سے قبل زبیر کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کولن گونزالویس نے عدالت کو بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ تشار مہتا نے زبیر کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عبوری حکم کو پیر تک موخر کرنے کی درخواست کی لیکن عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے زبیر کو عبوری ضمانت دے دی۔

قابل ذکر ہے کہ زبیر نے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے جمعرات کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس کی سماعت جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی بنچ نے کی۔ اپنی درخواست میں زبیر نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے یوپی پولیس کی طرف سے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 10 جون کو الہ آباد ہائی کورٹ نے زبیر کی ایک رٹ پٹیشن کو خارج کر دیا تھا۔ محمد زبیر نے اپنی ٹوئٹ میں مبینہ طور پر تین ہندو سنتوں کو نفرت پھیلانے والے کہا تھا۔ جس کے خلاف سیتا پور میں زبیر کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Germany on Mohammed Zubair's Arrest: صحافیوں کو بولنے اور لکھنے پر قید نہیں کیا جا سکتا، جرمن وزارت خارجہ

زبیر کے وکیل کولن نے عدالت کو بتایا کہ ' زبیر نے کسی مذہب کے خلاف کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم نفرت انگیز تقاریر کرنے والے ضمانت پر باہر ہیں۔' کولن نے کہا، ’’زبیر نے اسے نفرت انگیز کہہ کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔ انہیں پولیس نے نفرت انگیز کہنے پر گرفتار کیا ہے جبکہ نفرت انگیز تقریر کرنے والے لوگ ضمانت پر باہر آنے کے بعد دوبارہ نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ زبیر نے قبول کیا ہے کہ اس نے وہ ٹویٹس کیے ہیں، پھر بھی پولیس اس کا موبائل اور لیپ ٹاپ برآمد کرنا چاہتی ہے، اسی لیے میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ زبیر کے خلاف مقدمہ خارج کیا جائے۔ کولن نے کہا، "زبیر اس وقت جیل میں ہے جب کہ زبیر نے ان کے نفرت انگیز بیانات کو بے نقاب کیا، اور جن لوگوں نے یہ نفرت انگیز بیانات دیے وہ ضمانت پر باہر ہیں۔"

Last Updated : Jul 8, 2022, 2:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.