ETV Bharat / bharat

دہلی: فتح پوری مسجد کی حالت خستہ، تزئین کاری کا انتظار - شاہی مسجد فتح پوری

گزشتہ دنوں چاندنی چوک کی تزئین کاری کرکے اسے مغلیہ دور حکومت کے طرز پر تیار کیا گیا تھا لیکن شاہی مسجد کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

فتح پوری مسجد کی حالت خستہ، تزین کاری کا انتظار

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 1:30 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے چاندنی چوک کی ایک جانب لال قلعہ جہاں اپنی شان و شوکت سے کھڑا ہے وہیں دوسری جانب مغلیہ دور کی شاہی مسجد فتح پوری ہے، چاندنی چوک بازار کی تزئین کاری تو مکمل ہوگئی لیکن فتح پوری مسجد اپنی حالت زار پر اشکبار ہے۔

فتح پوری مسجد کی حالت خستہ، تزین کاری کا انتظار

دارالحکومت دہلی کے چاندنی چوک میں واقع شاہی مسجد فتح پوری کی تعمیر شاہجہاں کی بیوی فتح پوری بیگم نے سنہ 1650 میں تعمیر کرائی تھی، آج اس شاہی مسجد کو تقریباً 380 برس گزر چکے ہیں لیکن یہ مسجد ابھی بھی اسی حالت میں قائم ہے۔

گزشتہ دنوں چاندنی چوک کی تزئین کاری کرکے اسے مغلیہ دور حکومت کے طرز پر تیار کیا گیا تھا لیکن شاہی مسجد کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مسجد فتح پوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ سنہ 1971 سے امام ہیں لیکن اب تک کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے مسجد میں مرمت کا کام نہیں کرایا گیا حالانکہ اس مسجد کا مینار ایک جانب جھک چکا ہے۔ دلانوں کے پتھر بھی مصالحہ چھوڑ چکے ہیں اور چھت کا پلاسٹر گررہا ہے لیکن کوئی بھی اس طرف متوجہ نہیں ہورہا۔

مزید پڑھیں: 'شاہی مسجد فتحپوری اپنی بے بسی پر آنسو بہا رہی ہے'

شاہی امام نے بتایا کہ وہ اب تک متعدد بار مسجد کی مرمت کے لیے مرکزی و ریاستی حکومتوں سمیت دہلی وقف بورڈ و آثارِ قدیمہ کو خط لکھ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک کسی نے مسجد میں تزئین کاری سے متعلق کوئی کام نہیں کیا۔

البتہ ہفتہ کے زور مسجد کے اندرونی حصہ کی چھت سے پتھر گرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے حالانکہ اس دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا لیکن اس واقعہ سے عمارت کی خستہ حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.