مغربی بنگال کے مالدہ ترنمول کانگریس کی سرکردہ رہنما اور رکن پارلیمان موسم بینظیر نور نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے لوگوں کو صرف اور صرف تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ترقی خود بہخود قدم چومے گی۔
ضلع میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے موسم بینظیر نور نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت نے ریاست کے تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے ترقی کی راہ ہموار کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے لوگوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، اس پر سختی سے کام بھی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بنگال کے عوام ان ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بالخصوص اقلیتی طبقہ تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے۔
مزید پڑھیں:۔ بی جے پی کو تعلیمی نظام پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں: ٹی ایم سی رہنما
ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس کی بدولت تمام مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ اس کے بغیر آج کے دور میں کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں تعلیمی اداروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جدید تعلیمی ادارے بھی قائم کئے گئے ہیں۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ تعلق سے بیدار ہوں۔