ETV Bharat / bharat

Prophet Muhammad شان رسالتﷺ میں گستاخی ناقابل قبول، مولانا جعفر پاشاہ - Prophet Mohammed

شان رسالت ﷺ میں گستاخی ناقابل قبول ہے۔ اس طرح کا بیان امیر امارات ملت اسلامیہ مولانا جعفر پاشاہ نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن شان رسالت ﷺ میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ Arrogance is unacceptable

Moulana Jaffar Pasha againt statment Raja Singh

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 11:19 AM IST

حیدرآباد: امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت ﷺ Prophet Muhammad میں گستاخی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے وفاداروں کی جانب سے آئے دن شان رسالتﷺ میں گستاخی کی جاتی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن شان رسالت ﷺ Prophet Mohammed میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ Arrogance is unacceptable in glory of the Prophet

شان رسالت ﷺ میں گستاخی ناقابل قبول مولانا جعفر پاشاہ

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ صاحب ایمان کسی صورت میں شان رسالت ﷺ میں گستاخی کو قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ اور کے ٹی آر سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے مسلمانوں سے امن وامان کی اپیل کی۔ مولانا نے تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں پرامن طریقے اور جمہوریت کے دائرہ میں رہ کر احتجاج کریں اور اس ملعون کے خلاف ہر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ پر مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر پولیس آفس سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.