ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: مانو انٹرنس ٹسٹ کا 23 اگست سے آغاز

پروفیسر ایم ونجا، ڈائریکٹر نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب نظرِثانی شدہ شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ 23، 24 اور 25 اگست کو ملک کے مختلف حصوں میں 19 مراکز پرمنعقد کیے جائیں گے۔

مانو انٹرنس ٹسٹ کا 23اگسٹ سےآغاز
مانو انٹرنس ٹسٹ کا 23اگسٹ سےآغاز
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 5:02 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے لیے انٹرنس ٹسٹ 23 تا 25 اگست منعقد ہوں گے۔ پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب نظرِ ثانی شدہ شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ 23، 24 اور 25 اگست کو ملک کے مختلف حصوں میں 19 مراکز پر منعقد کیے جائیں گے۔

انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن صبح 10 تا 12 بجے اور دوپہر میں 2 تا 4 بجے آف لائن لیا جائے گا۔ یہ ٹسٹ حیدرآباد کے علاوہ آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، اعظم گڑھ (اتر پردیش)، بنگلورو (کرناٹک)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بیدر (کرناٹک)، کٹک (اڈیشہ)، دربھنگہ (بہار)، دہلی ، جموں ، کڑپہ (آندھرا پردیش)، کشن گنج (بہار)، لکھنو (اتر پردیش)، نوح (ہریانہ)، پٹنہ (بہار)، رانچی (جھارکھنڈ)، سنبھل (اتر پردیش)، سری نگر (جموں و کشمیر) میں لیا جائے گا۔ انٹرنس کا انعقاد و کووِڈ وباء کے پیش نظر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمل میں لایا جارہا ہے۔ امیدوار ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ اُردو اکیڈیمی، کل ہند ادبی و تہذیبی پروگرام ملتوی

میرٹ کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم اے، ایم ایس ڈبلیو، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)؛ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک شامل ہیں۔ میرٹ کے اساس کے کورسز میں فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر 2021ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.