ETV Bharat / bharat

Mann ki Baat: ماں اور مادری زبان زندگی کومضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے، مودی - مودی نے مادری زبان کی اہمیت پر زور دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 86ویں قسط میں کہا کہ ہندی ہندوستان کی اہم زبان ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ 2019 میں ہندی دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں تیسری نمبر پر تھی۔ اس میں بڑی بات یہ ہے کہ ہندوستان میں 121 مادری زبانیں ہیں اور ان میں سے 14 ایسی ہیں جن میں سے ہر زبان کو ایک کروڑ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔Modi speaks About Importance of Mother Tongue

مودی
مودی
author img

By

Published : Feb 27, 2022, 2:37 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ماں اور مادری زبان مل کر زندگی کو مضبوطی فراہم کرتی ہیں ،کوئی بھی انسان اپنی ماں اور مادری زبان نہ چھوڑسکتا ہے اور نہ ہی ان کے بغیرترقی کرسکتا نہیں ہے ۔PM Modi Urges People to Speak their Mother Tongue

نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 86ویں قسط میں کہا کہ ہندی ہندوستان کی اہم زبان ہےاور ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ 2019 میں ہندی دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں تیسری نمبر پر تھی ۔ اس میں بڑی بات یہ ہے کہ ہندوستان میں 121 مادری زبانیں ہیں اور ان میں سے 14 ایسی ہیں جن میں سے ہر زبان کو ایک کروڑ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’کچھ دن پہلے ہم نے مادری زبان کا دن منایا ۔ مادری زبان لفظ کہاں سے آیا، اس کی ابتدا کیسے ہوئی اس تعلق سے دانشور بہت سے ’اکیڈمیک انپٹ‘ دے سکتے ہیں۔ میں تو مادری زبان کے لیے یہی کہوں گا کہ جیسے ہماری زندگی کو ہماری ماں تراشتی ہے، ویسے ہی مادری زبان بھی ہماری زندگی کو تراشتی ہے۔ ماں اور مادری زبان دونوں مل کر زندگی کی بنیاد کو مضبوط بناتی ہیں‘‘

جس طرح ہم اپنی ماں کو نہیں چھوڑ سکتے، ویسےہی اپنی مادری زبان کو بھی نہیں چھوڑ سکتے ۔ مجھے برسوں پہلے امریکہ میں ایک بارایک تیلگو کنبے میں جانا ہوا اورمجھے وہاں ایک بہت خوشی کا منظر دیکھنے کو ملا ۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ہم لوگوں نے کنبے میں یہ اصول بنا رکھا ہے کہ چاہے کتنے ہی کام کیوں نہ ہوں لیکن اگر ہم شہر سے باہر نہیں ہیں ، تو کنبے کے لوگ کھانے کی میز پر بیٹھ کر تلگو زبان بولیں گے ۔ جو بچے وہاں پیدا ہوئے تھے ، ان کے لیے بھی یہی اصول تھا۔ اپنی مادری زبان سے یہ محبت دیکھ کر، میں اس خاندان سے بہت متاثر ہوا‘‘ ۔

پی ایم مودی نے کہا آزادی کے 75 سال بعد بھی کچھ لوگ ایسی کشمکش میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنی زبان، اپنے لباس، کھانے پینے کے تعلق سے تامل کرے ہیں ، جبکہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

Mann Ki Baat: وزیراعظم مودی آج کریں گے 'من کی بات'

انہوں نے کہا ’’مادری زبان کو فخر سے بولنا چاہیے اور ہمارا ملک تو زبانوں کے معاملے اتنا مالا مال ہے کہ اس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری زبانوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ کشمیر سے کنیا کماری تک، کچھ سے کوہیما تک سینکڑوں زبانیں، ہزاروں بولیاں ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ایک دوسرے میں بسی ہوئی ہیں۔ ہماری زبانیں مختلف لیکن ہمارے احساس ایک ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا’’صدیوں سے ہماری زبانیں ایک دوسرے سے سیکھتے ہوئے خود کو سنوارتی رہی ہیں، ایک دوسرے کو ترقی دیتی رہی ہیں۔ ہندوستان میں دنیا کی قدیم ترین زبان تامل ہے اوراس بات پر ہر ہندوستانی کو فخر ہونا چاہئے کہ دنیا کا اتنا بڑا ورثہ ہمارے پاس ہے۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.