ETV Bharat / bharat

Mother Kills 2 Minor Children میرٹھ میں ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے دو معصوم بچوں کا قتل کیا

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 7:55 PM IST

میرٹھ میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ میرٹھ کے دہلی گیٹ تھانہ علاقہ میں ایک ماں نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر دو معصوم بچوں کا قتل کر دیا۔

میرٹھ میں ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے دو معصوم بچوں کا قتل کیا

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں گزشتہ روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک ماں نے اپنے عشق کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر اپنے دو معصوم بچوں کا قتل کر دیا۔ قتل کے بعد دونوں بچوں کی لاشوں کو نہر میں ڈال دیا۔ اس پورے سانحہ کو انجام دینے کے لیے اس کے عاشق کے علاوہ چار اور افراد نے اس واردات میں ملوث تھے حالانکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے اس معاملے میں سبھی ملزمان کو گرفتار کر دونوں بچوں کی لاشوں کو گنگ نہر سے برآمد کر لیا ہے۔

میرٹھ میں دہلی گیٹ تھانہ علاقہ کے خیر نگر کے گولر والی گلی سے 22 مارچ کی شام کو لاپتہ ہونے والے بھائی اور بہن کی لاشیں پولیس نے گنگا نہر بھولا سے برآمد کی ہیں۔ بچوں کے قتل کا معاملہ ان کی ماں کی محبت سے جوڑا جا رہا ہے۔ جن حالات میں دونوں بچوں کی گمشدگی کی کہانی پولیس کو سنائی گئی، اس سے اہل خانہ پر پہلے ہی شق پیدا ہو گیا تھا۔ پولیس نے شروعاتی تفتیش میں اندازہ لگایا اور پھر تفتیش کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر اس قتل کا انکشاف کر دیا۔

اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے آج 6 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ آخر ایک ماں نے اپنے دونوں بچوں کا قتل کیوں کیا؟۔ پولیس کے مطابق ماں اپنے عاشق سے شادی کرنا چاہتی تھی اور اس میں اس کے دونوں بچے اڑچن بنے ہوئے تھے، جس وجہ سے بچوں کی ماں نے نشے کا انجیکشن دے دونوں بچوں کا گلا گھونٹ دیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں لاشوں کو گنگ نہر میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Boy Kills Mother over Pubg in Lucknow: پب جی گیم کھیلے سے منع کرنے پر نابالغ بیٹے نے ماں کا قتل کیا

بتا دیں کہ 22 مارچ کو دونوں بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ ان کے والد نے دہلی گیٹ تھانے میں درج کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی ماں کو شق کے دائرے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی اور آج میڈیا کے سامنے اس پورے معاملے کا انکشاف کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.