ریاست مہاراشٹر کی تحصیل شیرالا کے شیرشی گاؤں میں کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 13 گھنٹوں میں ہی والدہ، والد اور اس کے ایک بچے کی موت ہوگئی۔
یہ معاملہ ضلع سانگلی کی تحصیل شیرالا کے گاؤں شیرشی کا ہے۔ والدین گاؤں میں ہی رہتے تھے، جبکہ ان کا بیٹا سچن جمور، جو سافٹ ویئر انجینئر ہے، ممبئی سے 15 دن پہلے گاؤں واپس آیا تھا۔ اسی دوران اس کی والدہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی، جس کے بعد والد بھی کورونا کی زد میں آگئے۔
جس کے بعد والد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم والدین کی حالت کچھ دن بعد بہتر ہوگئی۔ لیکن ایک بار پھر باپ کی طبیعت خراب ہوگئی، اس دوران ان کا لڑکا سچن جمور بھی کورونا سے متاثر ہوگیا۔ اس طرح پورا خاندان کورونا سے متاثر ہوگیا۔
دریں اثنا بدھ کی صبح 5 بجے کے قریب والد مہادیو جمور (75 سال) علاج کے دوران موت ہوگئی اور اس وقت ماں اور بیٹے کا وینٹیلیٹر پر علاج چل رہا تھا۔ گھر والوں نے باپ کا آخری رسوم ادا کردیا تھا۔ اس کے بعد والدہ سشیل جمور (66 سال) اور بیٹے سچن جمور (30 سال) بھی فوت کرگئے۔ تیرہ گھنٹوں کے دوران پورا خاندان تین افراد کی موت سے ختم ہوگیا۔