ETV Bharat / bharat

مشرف حسین ضلع سبھادپتی کے عہدہ سے مستعفی

مرشدآباد ضلع کے سبھادپتی مشرف حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے استعفیٰ سے علاقے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو دھکا پہنچا ہے۔

مشرف حسین ضلع سبھادپتی کے عہدہ سے مستعفی
مشرف حسین ضلع سبھادپتی کے عہدہ سے مستعفی
author img

By

Published : May 13, 2021, 7:49 PM IST

اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی کے باوجود مرشدآباد ضلع ترنمول کانگریس اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ ضلع سبھادپتی مشرف حسین اور ترنمول کانگریس صدر ابو طاہر خان کے درمیان جاری سیاسی رنجش اب عام لوگوں کے سامنے آنے لگی ہے۔

مرشدآباد ضلع سبھادپتی مشرف حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے استعفیٰ سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو زور دار دھکا پہنچا ہے۔ ضلع سبھاد پتی کے مشرف حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

مشرف حسین ضلع سبھادپتی کے عہدہ سے مستعفی
مشرف حسین ضلع سبھادپتی کے عہدہ سے مستعفی

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس ضلع صدر ابو طاہر خان کی وجہ سے کام کرنے میں دشواری ہو رہی تھی اسی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔ مشرف حسین کا کہنا ہے کہ میں بہت پہلے ہی ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگیا تھا اس کے بعد سے پارٹی سے میرا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس ضلع صدر ابو طاہر خان نے کہا کہ مشرف حسین سمیت 11 اراکین کے خلاف پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب انہیں باہر کا راستہ دیکھایا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 مئی کو مشرف حسین سمیت11 اراکین کے خلاف اعتماد کا ووٹ کی تجویز پیش کی جائے گی اور اسی دن پتہ چل جائے گا کہ ضلع پنچایت، ضلع سبھادپتی پر کس کا قبضہ ہو گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں ترنمول کانگریس نے مرشدآباد کی تمام 18 سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے کانگریس کا صفایا کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.