ETV Bharat / bharat

Shab e Barat 2023 شب برات کے موقع پر بڑا قبرستان میں دو لاکھ سے زائد زائرین کے آنے کی توقع

ممبئی کے بڑا قبرستان میں شب برات کے موقع پر دو لاکھ سے زائد زائرین کے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر جامع مسجد ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب خطیب کہتے ہیں کہ ہم نے زائرین کے لئے پختہ انتظامات کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پورے قبرستان میں سی سی ٹی وی نصب کیے گئے ہیں۔

شب برات کے موقع پر بڑا قبرستان میں دو لاکھ سے زائد زائرین کے آنے کی توقع

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 3:40 PM IST

شب برات کے موقع پر بڑا قبرستان میں دو لاکھ سے زائد زائرین کے آنے کی توقع

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع بڑا قبرستان مرن لائنس میں شب برات کے موقع پر دو لاکھ سے زائد زائرین کے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ قبرستان ٹرسٹ نے اس وجہ سے یہاں پختہ انتظامات کیے ہیں تاکہ زائرین کو رات کے وقت کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بتا دیں کہ ممبئی کی 80 فیصد میتوں کی تدفین یہیں ہوتی ہے۔ اس لئے شب برات کے موقع پر یہاں بھیڑ لازمی ہے۔

شب برات کے پیش نظر قبرستان انتظامیہ گزشتہ ایک ہفتے سے تیاری کر رہی ہے۔، اس معاملے پر جامع مسجد ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب خطیب کہتے ہیں کہ ہم نے زائرین کے لئے پختہ انتظامات کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پورے قبرستان میں سی سی ٹی وی نصب کیے گئے ہیں۔ اس کی مانیٹرنگ قبرستان کے ہی آفس سے کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قبرستان جامع مسجد ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قبرستان کے ذمہ داران موبائل کے ذریعہ بھی نگرانی کریں گے۔ پارکنگ کے لئے مرنلائنس گیٹ کے پاس سہولت مہیا کی گئی ہے۔ اس دوران عوام سے یہ اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ بھی اپنا تعاون کریں۔ قبرستان میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے قبرستان ٹرسٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

ٹرسٹ نے اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ نوٹس لگایا ہے جہاں پانی کی قلت کو لے کر کہا گیا ہے کہ زائرین پانی کا کم استعمال کریں۔ قبرستان میں وضو نہ کریں بلکہ گھر سے ہی وضو کر کے آئیں۔ بتادیں کہ ممبئی کی 80 فیصد میتوں کی تدفین اسی قبرستان میں کی جاتی ہے۔ ساڑھے سات ایکڑ میں پھیلا جنوبی ممبئی کے علاقے میں موجود اس قبرستان میں کورونا کے دوران اموات کی تدفین کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ جسکے لیے قبرستان انتظامیہ نے 24 گھنٹے یہیں رہ کر اُن میتوں کی مذہبی رسومات ادا کر کے ان کی تدفین کی۔

یہ بھی پڑھیں: Bada Qabrastan Mumbai ممبئی مرین لائنس بڑا قبرستان میں خواتین کی میتوں کے لئے غسل خانہ تعمیر کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.