نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 310 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اسی عرصے میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 500 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 67 لاکھ 7 ہزار 591 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پیر کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 054 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 263 کم ہو کر 4,709 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,866 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 571 بڑھ کر 4,44,53,479 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں فعال کیسوں کی تعداد میں تین کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پڈوچیری میں دو، میزورم اور تریپورہ میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کیرالہ، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ اسی مدت میں میزورم اور تمل ناڈو میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ وہیں گزشتہ روز ریاست راجستھان کے چار اضلاع میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ ریاست میں 50 سے زائد اکٹیو کیسز رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Reduction in cases of Corona ملک میں کورونا انفیکشن کی معاملے میں کمی
یو این آئی