ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے نئے معاملات 41 ہزار سے زائد - مرکزی وزارت صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 41 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بدھ کو ملک میں 44 لاکھ 19 ہزار 627 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 52 کروڑ 36 لاکھ 71 ہزار 019 افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

کورونا کے نئے معاملات
کورونا کے نئے معاملات
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 2:05 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41195 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کے اعداد وشمار بڑھ کرتین کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 706 ہوگیا ہے۔

اس دوران 39 ہزار 69 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار 050 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1636 کم ہو کر تین لاکھ 87 ہزار 987 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 490 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 29 ہزار 669 ہوگئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش میں کورونا کے نئے معاملات میں اضافہ

مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1547 کم ہو کر 68018 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 6944 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6166620 ہوگئی ہے، جب کہ 163 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کا اعداد وشمار بڑھ کر 134364 ہوگیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.