نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 219.55 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 55 لاکھ 98 ہزار 943 ویکسین دی گئی ہیں۔Covid Vaccination Campaign
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1994 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 23 ہزار 432 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.24 فیصد اور ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.99 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2601 لوگ کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار 349 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں ایک لاکھ 61 ہزار 290 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 90 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 219.37 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
یو این آئی