ETV Bharat / bharat

Gallery Of Football Stadium Collapses: کیرالہ میں فٹ بال اسٹیڈیم کی گیلری منہدم، 100 افراد زخمی

کیرالہ کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم کی گیلری منہدم ہونے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ Hundred Injured as Makeshift Gallery Of Football Stadium Collapses In Kerala

author img

By

Published : Mar 20, 2022, 12:23 PM IST

Updated : Mar 20, 2022, 12:58 PM IST

فٹ بال اسٹیڈیم کی گیلری منہدم ہونے سے 100 سے زائد افراد زخمی

کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں واقع فٹ بال اسٹیڈیم کی عارضی گیلری منہدم ہوگئی جس کے سبب 100 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ Gallery Of Football Stadium Collapses

ملاپورم ضلع کے کالیکاو میں پونگوڈ فٹ بال میچ گراؤنڈ کی گیلری فٹ بال میچ کے دوران گر گئی۔ اس حادثے میں میچ دیکھنے پہنچے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو وندور این آئی ایم ایس، نیلمبور ڈسٹرکٹ اسپتال اور منجیری میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔

بال اسٹیڈیم کی عارضی گیلری کو بانس سے بنایا گیا تھا جس میں گنجائش سے زائد میچ کے شائقین پہنچ گئے۔ علاقے میں دو روز سے مسلسل موسلادھار بارش ہو رہی تھی۔ عارضی گیلری بارش اور اسٹیڈیم میں گنجائش سے زائد ہجوم کی وجہ سے ہندم ہوگئی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کیا جبکہ ان میں سے بیشتر کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ رات نو بجے کے قریب پیش آیا جب دو مقامی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جا رہا تھا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔‘‘

Last Updated : Mar 20, 2022, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.